Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک نے بھی تخلیق کاروں کے لیے سبسکرپشن فیس لینے پر غور شروع کردیا

Now Reading:

ٹک ٹاک نے بھی تخلیق کاروں کے لیے سبسکرپشن فیس لینے پر غور شروع کردیا

دو روز قبل ہم نے خبر دی تھی کہ انسٹاگرام نے بعض اہم شخصیات اور فنکاروں کو یہ سہولت دی تھی کہ وہ 9 سے 99 ڈالر ماہانہ کی سبسکرپشن کی بدولت اپنے مداحوں کو لائیو سیشن اور لائیو اسٹوری کی سہولیات فراہم کریں لیکن یہ فی الحال ایک ٹیسٹ تھا۔ اب ٹک ٹاک نے بھی فوری طور پر اس کا اشارہ دیا ہے اور بہترین تخلیق کاروں کے لیے سبسکرپشن کی سہولت پیش کرے گا جس کا بنیادی مقصد کچھ رقم کمانا ہے۔

انفارمیشن اور دی ورج نامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ ٹک ٹاک نے اس کی آزمائش بھی شروع کی ہے۔ لیکن کمپنی یہ نہیں بتارہی کہ اس کی نوعیت کیا ہے؟ کتنے ٹک ٹاکر اسے آزما رہے ہیں اور اس کی دیگر تفصیلات کیا ہیں؟

اچھا یوٹیوب ہو یا ٹک ٹاک وہ اپنی نئی پیشکش کے متعلق بہت مبہم الفاظ استعمال کرتی ہیں اور ٹک ٹاک نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ نئے طریقوں پر سوچتے رہتے ہیں کہ کس طرح سے کمیونٹی اور صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے تجربے کو بھرپور بنایا جائے۔

اس سے اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ ٹک ٹاک کیا سوچ رہا ہے۔ تاہم تجزیہ نگار اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ دسمبر 2021 میں ٹک ٹاک نے ٹپ سروس شروع کی تھی اور اس کے بعد کریئٹر نیکسٹ ہب کی سہولت پیش کی تھی اور ان دونوں کا مقصد تخلیق کاروں کی مالی مدد تھا۔

اب تخلیق کاروں اور فنکاروں کے لیے براہِ راست رقم حاصل کرنے کی اس اسکیم پر ماہرین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹک ٹاک کا فوریو آپشن انسٹاگرام اور یوٹیوب سے آگے ہیں کیونکہ اس طرح ناطرین اپنی پسند کے لحاظ سے ویڈیو دیکھ کر اس چینل کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ اس آپشن سے ٹک ٹاکر بہت خوش بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر