Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدری کے خلاف جنگ ہار گئے

Now Reading:

نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدری کے خلاف جنگ ہار گئے
نوواک جوکووچ آسٹریلیا سے ملک بدری کے خلاف جنگ ہار گئے
Advertisement

دنیا کے نمبر 1 ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کا دفاع کرنے کا موقع گنوا دیا، آسٹریلوی عدالت نے بھی  حکومت کی جانب سے ٹینس اسٹار کی ملک بدری کے حکم کو برقرار رکھا۔

تین رکنی ججوں پر مشتمل وفاقی عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں غیر ویکسین شدہ سرب نژاد ٹیس اسٹار نوواک جوکوچ کے ویزے کو کینسل کرنے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ آسٹریلوی حکومت کا کہنا تھا کہ 34 سالہ کھلاڑی نے عوام کی صحت کو خطرے سے دوچار  کیا۔

 عدالتی فیصلے کے بعد جوکووچ میلبورن میں ہونے والے اپنے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کا دفاع کر نے کے اہل نہیں رہے۔ جس کا پہلا میچ انہپں کل کھیلنا تھا۔

جوکو وچ کے وکیل نے آج ہونے والی میں سماعت میں کہا کہ آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ان کے موکل  کے ویزے کو کینسل کرنے کا فیصلہ غلط اور غیر منطقی ہے۔

جوکووچ کی جلا وطنی سے ویکسین کے خلاف نظریات اور احتجاج میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تاہم عدالت  نے ان کے دلائل کو نہ مانتے ہوئے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا۔

Advertisement

ٹینس میں نمبر 1 رہنے والے 35 سالہ رافیل نڈال نے نوواک کی ملک بدری کے عدالتی فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے قریبی حریف جوکووچ کی بہت عزت کرتے ہیں۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ ویزہ کینسل ہونے کے اس حکومتی فیصلے کے غلط نتائج سامنے آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ویزے کے مسئلے نے پورے ٹورنامنٹ کو ایک سرکس بنا دیا ہے۔

 واضح رہے کہ جمعے کو آسٹریلیا کےامیگریشن وزیر ایلکس ہاک کی جانب سے دوسری بار نوواک کے ویزے کو کینسل کردیا گیا تھا۔ کیوں کہ عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ویکسی نیٹڈ نہیں تھے اور آسٹریلیاں میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کے لیے یہ کورونا ویکسی نیشن کا مکمل ہونا ضروری ہے۔

ویزہ کینسل ہونے کے بعد آسٹریلوی سرحدی حکام نے گزشتہ روز عدالتی فیصلے کے تحت جوکووچ کو حراست میں لے لیاتھا اورآج انہیں آج وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔

آج ہونے والے فیصلے کے بعد نوواک پر ملک بدری کے ساتھ ساتھ اگلے تین سال کے لیے نیا ویزہ حاصل کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر