وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے 17 جنوری 2022 کو ابوظہبی میں سول تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیراعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم عمران کان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ، ان حملوں کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ ایسے حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ولی عہد نے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
