Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالک کھائیں صحت بڑھائیں

Now Reading:

پالک کھائیں صحت بڑھائیں

یوں ہرے پتوں والی تمام ہی سبزیاں اپنے اندر بے پناہ افادیت رکھتی ہیں لیکن پالک ایک ایسی سبزی ہے جسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے یوں تو اس میں تمام ہی وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں یہ وٹامن سی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہاں اس کے چند ایسے ہی فائدے بیان کئے جارہیں ہیں جسے جان کر آپ اسے اپنی غذا میں شامل کرنا شروع کر دیں گے۔

بینائی کو بہتر بنائیں

اس میں بیٹا کیروٹین، لیوٹین سینتھین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے کے ساتھ کئی طرح کی انفیکشنزسے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

دماغی صحت کی ضامن

پالک میں پوٹاشییم، فولیٹ کے ساتھ ہی کئی طرح کے اینٹی آکساڈینٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کی دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

خون جمنے میں مددگار

ہرے پتوں والی سبزیوں میں پالک ایک ایسی سبزی ہے جس میں وٹامن کے کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے جس سے خون کو جمنے میں مدد ملتی ہے جو ہیموفیلیاں کے مریض کے لئے نہایت ضروری ہے۔

بلڈ پریشر کواعتدال میں رکھے

اس میں پوٹاشییم کافی مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن سوڈیم کی مقداربہت کم ہوتی ہے اسی لئے یہ بلڈ پریشر کو مریض کے ایک مفید غذا ثابت ہوسکتی ہے، اور ساتھ ہی اس میں موجود منرلز خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔

کینسر سے بچائے

اس میں کئی طرح کے اینٹی آکساڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف طرح کے کینسر سے بچانے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر