Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں مسلسل بارش کے باعث چھتیں گر گئیں

Now Reading:

بلوچستان میں مسلسل بارش کے باعث چھتیں گر گئیں
Advertisement

بلوچستان میں مسلسل تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث 2مقامات پر چھتیں گر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رات گئے سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے ہزار گنجی اور پشتون آباد میں مکان کی چھتیں گر گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ہزار گنجی میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پشتون آباد میں حادثے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔

بلوچستان کا موسم

Advertisement

کوئٹہ: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم آبرو آلود اور سرد جبکہ شمالی اضلاع میں بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خاران، چاغی، نوشکی، واشک، کوئٹہ،زیارت، پشین، لورالائی، چمن،ژوب، قلعہ سیف اللہ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت میں کم سے کم منفی 06قلات میں منفی05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں پھر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 جنوری سے  ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں منگل اور بدھ کو لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی  ساز و سامان کی موجودگی یقینی بنا ئیں۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اور مسافر حضرات کو موسم کے احوال سے  مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
فلسطین کی صورتحال پر 100 صحافیوں کا کھلا خط
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر