Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا

Now Reading:

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے اپنی ہی جماعت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا
Advertisement

ملک کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد اب نور عالم خان کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی حکومتی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔

نور عالم خان کو منی بجٹ اجلاس کے دوران قومی اسمبلی کے فلور پر اپنی ہی پارٹی کے رہنماؤں کی مذمت کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

14 جنوری بروز جمعہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نور عالم خان نے وزیر اعظم عمران خان سمیت حکومت کے وفاقی وزراء اور اعلیٰ عہدیداران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ خود احتسابی کے وزیر اعظم کے وژن کی عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔

جس کے بعد پیر کو “پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی” پر شوکاز نوٹس جاری کیے جانے کے بعد نور عالم خان نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں شوکاز نوٹس بھیجنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

Advertisement

معاملہ مزید بڑھا تو وفاقی حکومت نے نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے بھی نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نور عالم خان اب مرکز اور خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی حکومت کے شدید ترین ناقد کے طور پر کردار ادا کر رہے ہیں، اور اپنی ہی جماعت کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نور عالم خان نے لکھا کہ ”جو بھی احتساب کے عمل پر یقین رکھتا ہے وہ میرے اس نظریے کی حمایت کرے گا کہ اگلی تین قطاروں کے تمام نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، ہاں میں نے جو کہا اس پر قائم ہوں، اگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو میں ہمیشہ آواز اٹھاؤں گا۔ مہنگائی اور بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے۔”

پی اے سی سے دستبرداری کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ “پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جہاں میں ان اہلکاروں اور کارٹیل مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہا تھا، جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ان کے وفادار پہلی تین صفوں میں موجود ہیں اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے چاہئیں۔ سب سے پہلے پاکستان زندہ باد۔”

Advertisement

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ “پچھلے 3 سالوں سے میں پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں مسائل اٹھا رہا ہوں لیکن انہیں اس کی پرواہ نہیں ہے ، مجھے لگتا ہے کہ انہیں ان لوگوں کی پرواہ بھی نہیں جنہوں نے انہیں ووٹ دیئے تھے، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے غلام ہیں اور اپنی آواز نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ وہ غلطی پر ہیں پاکستان زندہ باد۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر