Advertisement
Advertisement
Advertisement

’صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہورہی ہے‘

Now Reading:

’صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہورہی ہے‘
Advertisement

پارلیمانی لیڈر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے۔

حسن مرتضٰی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کاہنہ کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا اندھا قتل لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سروے کرانے والے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہ چکے ہیں، گھوڑا حکومت کی لگامیں کسی اور کے ہاتھ میں ہیں۔

حسن مرتضٰی نے مزید کہا کہ عقل کے اندھوں کا گروہ ملک و قوم پر مسلط ہے، صبح سے شام تک جھوٹ کی گردان کرنے والے شرمندگی کے سونامی میں ڈوب مریں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں، پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی،ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوں تک محدود ہے،عثمان بزدار ہر واقعے پر نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں،عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں، لاہور سے چار لڑکیاں اغواء ہوئی آج لاہور میں چار لوگ قتل کردیے گئے ہیں،دس دن قبل کاہنہ میں میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہاکہ عمران خان نے پنجاب پولیس کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر