Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں نے پچھلے 2 ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے

Now Reading:

کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں نے پچھلے 2 ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے
Advertisement

کراچی میں کورونا سے ہلاکتوں نے پچھلے 2 ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے، جنوری کے 23 روز میں 68 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کراچی میں بداحتیاطی نے موت کا روپ دھارلیا، سال کے پہلے  مہینے میں کورونا قیامت ڈھا گیا۔

ہلاکتوں نے پچھلے 2 ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے، رواں ماہ کے 23 روز میں 68 افراد وائرس کا شکار ہوکر پیاروں کو روتا چھوڑ گئے، گزشتہ سال  نومبر میں 53 اور  دسمبر میں 51 افراد   وائرس  سے جاں بحق ہوئے تھے۔

اعداد وشمارکے مطابق جنوری میں سب سے زیادہ  24 ہلاکتیں ضلع شرقی میں سامنے آئیں، ضلع جنوبی میں 18 اور ضلع وسطی میں 8 افراد انتقال کرگئے۔‎

ضلع غربی میں 7، ضلع کورنگی میں 5 اور ضلع ملیر میں 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، شہر میں کیسز کی شرح دیگر شہروں سے مسلسل زیادہ ۔گزشتہ روز 2 ہزار 831 کیسز سامنے آئے،شرح سینتیس اعشاریہ تین دوفیصد ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق شہر پراومیکرون یلغار کرچکا ہے، وباکی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کرناہوں گے، بے احتیاطی کے باعث فروری کے وسط تک صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر