Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل میں پکڑے جانے کے ڈر سے قیدی نے موبائل فون نگل لیا

Now Reading:

جیل میں پکڑے جانے کے ڈر سے قیدی نے موبائل فون نگل لیا
Advertisement

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک قیدی نے پکڑے جانے کے ڈر سے موبائل فون ہی نگل لیا۔

بھارتی دارالحکومت کی تہاڑ جیل ناصرف بھارت بلکہ دنیا کی چند بدنام زمانہ جیلوں میں شمار کی جاتی ہے۔

تہاڑ جیل کو بھارت کی سب سے محفوظ جیل کاہا جاتا ہے ، اسی وجہ سے یہاں خطرناک قیدیوں رکھا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس جیل میں حفاظتی انتظامات بھی دیگر جیلوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

تہاڑ جیل جتنی بھی خطرناک کیوں نہ ہو وہ بھی دنیا کی دیگر جیلوں ہی کی طرح ہے جہاں تمام تر پابندیوں کے باوجود بااثر قیدیوں کو وہ سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں جو عام لوگوں کو آزاد دنیا میں بھی نہیں ملتی۔

تہاڑ جیل میں قیدیوں پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا آزادانہ استعامل ہوتا ہے ، جب جیل انتظامیہ بیرکس میں کارروائی کرتی ہے تو بااثر قیدی تو بچ جاتے ہیں لیکن شامت عام قیدیوں کی ہوجاتی ہے۔

Advertisement

ایسا ہی واقعہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے جس میں قیدی نے جیل حکام کی سزا سے بچنے کے لیے موبائل فون ہی نگل لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل تہاڑ جیل کے حکام نے مختلف بیرکس میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ایک قیدی نے جب دیکھا کہ تلاشی کے دوران ناصرف اس کا موبائل فون چھن جائے گا بلکہ جیل حکام اس کی خوب خاطر مدارات بھی کریں گے۔

بچنے کا راستہ نہ سوجھنے پر قیدی نے موبائل فون ہی نگل لیا۔ حالت خراب ہونے پر قیدی کو پہلے دہلی کے دین دیال اپادھائے اسپتال اور پھر جی بی پنت اسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے اینڈواسکوپی کے ذریعے قیدی کے پیٹ سے موبائل فون نکال لیا۔

ڈائریکٹر جنرل دلی جیل سندیپ گوئل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
5 ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں کریں آپ کی بڑی مشکل آسان
سوشل میڈیا پر متفکر صحت کیلئے ایک پانی کا گلاس بنا نیا ٹرینڈ
بصارت سے محروم بھکاری نے اپنایا بھیک مانگنے کیلئے نیا انداز
اسٹائلش سموسہ بنانے کی ترکیب نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
سعودی عرب میں "ڈریگن بال" تھیم پارک کی تعمیر کا اعلان
لاکھوں روپے کمانے والی 8 ماہ کی خوش قسمت بچی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر