Advertisement

شہرِ قائد میں ابرِ کرم برسنے کو تیار

شہرِ قائد کراچی میں ابرِ کرم برسنے کو تیار ہے، محکمہ موسمیات نے شہر بھر میں ہلکی اور تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بادل برسانے والا سسٹم 4 جنوری کی شام شہر کی حدود ممیں داخل ہوگا اور 5 جنوری کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق 6 جنوری کی صبح اور دوپہر میں بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شروع ہونے والے سسٹم کے تحت پورے شہرمیں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے دیگر حصوں میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث پیر سے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement

بارش برسانے والا یہ سسٹم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے، جو اکثر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

بارشوں کا یہ سلسلہ ممکنہ طور پر سات جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

مغربی ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش برسنے کا امکان ہے۔

بارش کے باعث سبی ، بولان ، قلات، خضدار، نصیر آباد، کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version