Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’جماعت اسلامی کراچی کو اسکا حق دلائے گی‘

Now Reading:

’جماعت اسلامی کراچی کو اسکا حق دلائے گی‘

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کو اسکا حق دلائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا 17واں دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، 3 کروڑ سے زائد لوگوں کے حق اور مستقبل کے لئے تاریخی جدوجہد تحریک بنتی جارہی ہے، شارع فیصل پر بہت بڑا عوامی مارچ ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مارچ میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے، کراچی سمیت سندھ بھر کے شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، دھرنا کراچی کی امید بن گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دھرنے سے حکومت کی پریشانیاں بھی ظاہر ہورہی ہے، سندھ کی اپوزیشن کی جماعتوں کو بھی کچھ کرنے پر مجبور کردیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح آل پارٹیز کانفرنس ہوتی رہیں اور ادارے چھنتے رہے، اپوزیشن مراعات حاصل کرتی رہی اور ہمارے وسائل لٹتے رہے، جماعت اسلامی فیصلہ کن جدوجہد کررہی ہے۔

نعیم الرحمان نے کہا کہ یقین ہے کہ ہمارے حقوق واپس ملیں گے، ہماری جدوجہد انفرادی نہیں عوام کے لئے ہے، کسی کا بھی میئر ہو، چاہتے ہیں بااختیار ہو۔

انکا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر عوامی حمایت رکھتی ہے تو اپنا میئر عوام سے منتخب کروا کر دیکھ لے، مرتضٰی وہاب بیرون ملک سے تعلیم تافتہ ہیں، کیا وہاں بھی میئر براہ راست منتخب ہوتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 27 فروری کو مارچ کرنے جارہی ہے، عوامی جدوجہد کریں لیکن پہلے اپنا گھر تو صاف کریں، پورے سندھ پر قبضہ کرکے ملک بچانے نکل رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ الیکشن کے بعد پتہ چلے گا کون جیتا اور کون ہارا، پی پی کو کیا پریشانی ہے اپنے میئرکو عوام کے ووٹوں سے منتخب کرالے، پیپلزپارٹی آدھے سندھ پر قبضہ کرچکی اور دیگر پر کرنے جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا دعویٰ کرنے والی پی پی جمہوریت پرشب خون ماررہی ہے، سیاسی جدوجہد بڑی تحریک میں بدلنے جارہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کواسکا حق دلائے گی، جماعت اسلامی کا دھرنا کراچی کےعوام کیلئے امید بنتا جارہا ہے، ہمارے دھرنے نے حکومت کوجھنجھوڑا اور اپوزیشن کو بھی کچھ نہ کچھ کرنے پر مجبور کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
محکمہ ایکسائز سرکاری ملازمین کے بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے
کسی پر الزام تراشی نہیں کر سکتے، اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، وزیراعظم
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کے حوالے سے خبر بے بنیاد قرار
حکومت بلوچستان کا انوکھا اقدام، انتخابات میں شکست خوردہ 2 امیدوار بھی کابینہ میں شامل
وزیراعظم کی شہر قائد میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر