Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل پراڈکٹس میں وائرس، لاکھوں صارفین خطرے سے دوچار

Now Reading:

ایپل پراڈکٹس میں وائرس، لاکھوں صارفین خطرے سے دوچار
ایپل کا اپنی مصنوعات میں لاک ڈاؤن فیچر شامل

 ایپل کے ویب براؤزر سفار ی میں موجود بگ نے صارفین کی نجی معلومات اور براؤزنگ ہسٹری کو لیک کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

انٹرنیٹ سیکیورٹی پر کام کرنے والی کمپنی ’ فنگر پرنٹ جے ایس ‘ کے مطابق ایپل براؤزر سفاری میں موجود سیکیورٹی خامی نے استعمال کنندگان کی معلومات افشا ہونے کے خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایپل نے آئی او ایس میں موجود خامیوں کو دور کردیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خامی سفاری کے آئی او ایس 15 ورژن میں شناخت کی گئی ہے، جس کی بدولت کوئی بھی ویب سائٹ آپ کی انٹر نیٹ پر ہونے والی تمام سرگرمیوں بشمول گوگل اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات کو ٹریک کرتے ہوئے آپ کی شناخت بھی ظاہر کرسکتی ہے۔

یہ بگ سفاری  میں استعمال ہونے والے اے پی آئی ( ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) IndexedDB میں پایا گیا ہے۔ یہ بگ کسی بھی ویب سائٹ کو  IndexedDB اے پی آئی استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ سیشن کے دوران کسی دوسری ویب سائٹ کے بننے والے ڈیٹا بیس تک رسائی کا اہل بنا دیتی ہے۔

Advertisement

جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بگ استعمال کنندگان کی جانب سے دیکھی جانے والی دوسری ویب سائٹس اور ان کی نجی معلومات ( لاگ ان تفصیلات، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ نمبر، شناختی کارڈ نمبر نمبر وغیرہ) تک کو ٹریک کرلیتا ہے۔ اور ہیکر استعمال کنندگان کی ان معلومات کو غلط مقاصد میں استعمال کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفاری کے پرائیوٹ براؤزنگ موڈ میں بھی اس بگ سے محفوظ نہیں رہا جاسکتا۔ یہ بگ ایپل اوپن سورس براؤزر انجن ویب کٹ استعمال کرنے والے سفاری کے نئے ورژن کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔

ایپل کی جن ڈیوائسز میں یہ سیکیورٹٰی خامی پائی گئی ہے اس میں ایپل میک، آئی او ایس 15، اٗئی پیڈ، او ایس 15 اور یہاں تک کے گوگل کروم جیسا تھرڈ پارٹی براؤزر کروم بھی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر