Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زرداری کے فرنٹ مین کھاد کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، علی زیدی

Now Reading:

زرداری کے فرنٹ مین کھاد کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ زرداری کے فرنٹ مین کھاد کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کندھ کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 برسوں سے زرداری ڈاکو کی حکومت ہے ، گندم سندھ میں چوری ہوتی ہے اسی لیے ہمیں باہر سے گندم منگوانا پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ زرداری اپنوں سے ہی چوری کرواتا ہے ، نیب چیئرمین نے کہا ہے کہ 14 ارب روپے ریکور کروائے ہیں جو دو ٹانگوں والے چوہے کھا گئے، جنہوں نے ہمارے ملک کو لوٹا ہے ان کا احتساب کریں گے۔

  علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں اشیاء لوٹنے والوں کا احتساب بھی کریں گے اور عوام کی خدمت بھی کریں گے۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے لاڑکانہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں جو مرضی کرلیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، سندھ میں14سال میں کوئی بڑا منصوبہ بتادیں جوانہوں نے بنایا ہو۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی دورمیں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کےحکم پرہوئے ، سندھ اسمبلی میں آج تک کسی کمیٹی میں اپوزیشن کا ایک ممبر نہیں ، بلدیاتی قانون کا بل اسمبلی میں لیکر آئے۔

 علی زیدی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی سے سندھ میں کوئی کام نہیں ہوتا ، گزشتہ10سال میں سندھ کو این ایف سی کا12ہزار ارب روپیہ ملا ، سندھ بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں ، 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ، یہ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر جمہوریت کا چورن بیچتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں اپنی مرضی کے کام کرلیتے ہیں ، پیپلز پارٹی دور میں ایک بار بلدیاتی انتخابات ہوئے ، پیپلز پارٹی بلدیات کا کالا قانون لیکر آئی ، پیپلز پارٹی نے انتخابات آگے منتقل نہیں کیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کا مطلب اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہے ، بلدیات میں اختیارات لوکل گورنمنٹ کے پاس ہوتے ہیں ، بلدیاتی ایکٹ سے پیپلز پارٹی نے سب اختیارات اپنے پاس لے لیے ، عوامی مفاد کے جو کام ہوتے ہیں وہ یہ لوگ نہیں کرتے۔

 علی زیدی نے کہا تھا کہ سرکلر ریلوے پیپلزپارٹی سے نہیں چلتی ،پانی یہ دے نہیں سکتے ، 2023 میں شفاف الیکشن ہوئےتو پیپلزپارٹی کی حکومت نہیں بنےگی ، آصف زرداری مافیا کی طرح چلتے ہیں،پی پی سیاسی جماعت نہیں رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر