Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے عوام بلاول کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، علی زیدی

Now Reading:

سندھ کے عوام بلاول کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، علی زیدی
علی زیدی

علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام بلاول کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کسانوں کا استحصال کر کے خود مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے، سندھ کے عوام کو سالوں سے گمراہ کرنے والی پیپلز پارٹی کے ہاتھ اب کچھ نہیں آئے گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کسان کسی نومولود سیاستدان کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، پی پی نے کسانوں کا پانی روک کر ہمیشہ پنجاب پر الزام تراشی کی ہے۔ احتجاج سے پہلے بلاول یہ بتائیں کہ یوریا زخیرہ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی ہے؟

پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ ٹڈی دل کے معاملے میں بھی سندھ حکومت نے صرف سیاست کی تھی، وفاقی حکومت کے اقدامات کی بدولت ٹڈی دل پر قابو پایا گیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اب جاگ چکے ہیں اور زرداری مافیا سے نجات کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، سندھ کی اینٹ سے اینٹ بجانے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول وفاقی حکومت گرانے سے پہلے اپنی ڈوبتی ہوئی سندھ حکومت کو بچائیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری شوق سے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں، پی ٹی آئی بھی اسی دن گھوٹکی سے کراچی مارچ کرنے جارہی ہے، سندھ کے عوام بلاول کو بتا دیں گے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‘پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سستا ہوا’
بشام واقعہ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑی استعمال ہونے کے تناظر میں آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ
بڑی ہلچل؛ علی محمد خان نے اہم اعلان کردیا
سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
مولانا کوعوام نے مستردکیا اور وہ بدلہ جمہوریت سے لینا چاہتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
کراچی میں دودریا کے قریب خودکشی کی کہانی کانیاموڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر