Advertisement

مری واقعہ نے حکومتی بدانتظامی ہی نہیں سفاک ذہنیت کا بھی پول کھول دیا، (ن) لیگ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کہا گیا کہ مری واقعہ نے حکومتی بدانتظامی ہی نہیں اس کی سفاک ذہنیت کا پول بھی کھول دیا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اجلاس میں منی بجٹ، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق بلز کا راستہ روکنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، سانحہ مری پر گہرے افسوس اور غم کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement

اجلاس میں معصوم بچوں سمیت دیگر جاں بحق ہونے و الوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سانحہ مری کا ذمہ دار حکومت کی نااہلی، نالائقی ہے، شہبازشریف کے دور کے جامع پلان کے پر عمل کیاجاتا تو یہ سانحہ نہ ہوتا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سانحہ مری پر قوم سے حقائق چھپائے گئے، حکومت مدد کو نہ پہنچ سکی جو مجرمانہ نااہلی اور سنگین غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، مری واقعہ نے حکومتی بدانتظامی ہی نہیں اس کی سفاک ذہنیت کا پول بھی کھول دیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی نے منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری کے حکومتی اقدامات کو مسترد کردیا۔

اعلامیے کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر حکومتی اقدامات کو پوری قوت سے روکا جائے گا، اسٹیٹ بینک کا بل قومی معاشی خودمختاری آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کا بل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ باضمیرارکان اور اتحادی جماعتیں ملک دشمن عمل کا حصہ بن کر اپنی سیاسی عاقبت خراب نہ کریں، فارن فنڈنگ کیس میں 8 والیمز کو چھپانے کے معاملے پر بھی تفصیلی غور کیا۔

Advertisement

اجلاس نے چیف الیکشن کشمنر سے 8 والیمز کو عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق یوریا کھاد کی قلت حکومت کی ایک اور مجرمانہ غفلت اورنااہلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version