Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرہ ارض ایک بار پھر فنا کے خطرے سے دوچار، تحقیق

Now Reading:

کرہ ارض ایک بار پھر فنا کے خطرے سے دوچار، تحقیق
کرہ ارض ایک بار پھر فنا کے خطرے سے دوچار، تحقیق

بنی نوع انسان کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کے نتیجے میں زمین چھٹی بار معدومیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اس بات کا انکشاف سائنس جریدے بایو لوجیکل ریویو میں ہوائی یونیورسٹی کی جانب سے شایع ہونے والی تحقیق میں ہوا۔ ریسرچ کے مطابق زمین 5 بار قدرتی مظاہر کی وجہ سے معدومیت کا شکار ہوچکی ہے۔

چھٹی بار روئے زمین پر ہونے والی معدومیت کے پیچھے کسی قدرتی آفت کا نہیں بلکہ انسانی سرگرمیوں کا ہاتھ ہوگا۔

 سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس تحقیق میں بہت سی نوع ایسی دریافت ہوئی جن کا ریڈ لسٹ میں ذکر ہی نہیں ہے جب کہ ہمارا سیارہ 1500 عیسوی کے بعد سے جانی جانے والی بیس لاکھ اسیپشیز میں سے ڈیڑھ لاکھ سے 2 لاکھ 60 ہزار نوع سے محروم ہوچکا ہے۔

اس تحقیق کے سربراہ رابرٹ کووی کا کہنا ہے کہ ناپید ہونے والے جانداروں میں پرندوں اور ممالیہ شامل ہیں تاہم انورٹیبریٹ (ایسے حیوان جن کی ریڑھ کی ہڈیاں نہیں ہوتیں کرہ ارض پر پائے جانے والے نوے فیصد سے زیادہ حیوانات غیر فقاریے ہیں) کی تعداد میں ڈرامائی تبدیلی آئی ہے۔

Advertisement

بین الاقوامی تنظیم برائے قدرتی تحفظ ( آئی یو سی این) کے مطابق گزشتہ 500 سالوں میں انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے جانداروں کی 869 نسلیں معدومی کا شکار ہوئیں۔

فنا کے شکار انورٹیبریٹ کی تعداد میں اضافے سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم چھٹی بار معدومیت کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں۔

اس تحقیق پر اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ اسپیشیز کی معدومیت ناگریز ہے اور اس بات کے امکانات بھی ہے کہ سورج کے پھیلنے کی وجہ سے کائنات میں موجود تمام جاندار ناپید ہوجائیں۔‘

Although some are in denial that the dramatic decline will amount to a mass extinction, billionaire Elon Musk is one who believes increased rates of species extinctions is inevitable

ایلون مسک  کی ٹوئٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو کو دوبارہ موضوع بحث بنا دیا ہے جس میں انہیں تجویز پیش کی تھی کہ جانوروں کو زمین پر معدومیت سے بچانے کےلیے ایسی جدید کشتیِ نوح تخلیق کرنی چاہیے جس کی مدد سے جانداروں کو مریخ پر بھیجا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل میں گیمز کھیلنے کی عادت بچوں میں کونسی بیماری پیدا کررہی ہے؟ خوفناک انکشاف
یوٹیوب اپنے صارفین کیلئے ایک اور فیچر متعارف کروانے کو تیار
واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر