Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے دوران امریکی اسکولوں کو اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا

Now Reading:

کورونا وبا کے دوران امریکی اسکولوں کو اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا

امریکا میں کورونا وبا کے دوران اسکولوں کو تدریسی عمل کو بحال رکھنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکا کے اسکولوں میں اساتذہ کی چھٹیوں کے دوران متبادل اساتذہ تدریسی عمل کو جاری رکھتے ہیں۔ یہ متبادل اساتذہ عام پر کم تنخواہوں پر ضرورت کے وقت ہی بلائے جاتے ہیں۔

امریکا میں کورونا وبا کے باعث متبادل اساتذہ کی شدید کمی پیدا ہوگئی ہے۔ جسے پورا کرنے کے لیے اب اسکول انتظامیہ نت نئے طریقے اختیار کررہے ہیں۔

اسکولوں کی جانب سے تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے اب بچوں ہی والدین، وین ڈرائیورز یہاں تک کہ سابق فوجی؎ اہلکاروں کو بھی بھرتی کیا جارہا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کی فیئر فیکس کاؤنٹی میں واقع ایک اسکول کی پرنسپل جین کنسولا نے متبادل اساتذہ کی کمی کے حوالے سے کہا کہ متبادل اساتذہ کی بھرتی بہت مشکل مرحلہ ہے، ہماری ایک استانی زچگی کی چھٹیوں پر جانے والی ہیں لیکن میں اس بات پر پریشان تھی کہ ان کی غیر موجودگی میں بچوں کے لئے کیسے انتظام کیا جائے گا۔

Advertisement

جین کنسولا نے کہا کہ استاد کی کمی سے متعلق سوچتے ہوئے اچانک مجھے میرے بیٹے جولیان کا خیال آیا کہ کیوں نا اسے متبادل استاد کے طور پر رکھ لیا جائے کیونکہ جولیان کے کالج کی ابھی چھٹیاں تھیں۔ جولیان کی سوچ بھی مثبت ہے اور وہ بچوں کے ساتھ رہ کر کچھ پیسے کمانا پسند کرے گا۔

20 سالہ جولیان کنسولہ نے بتایا کہ بچوں کو پڑھانا پہلے تو بہت اعصاب شکن لگا، پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ آسان اور تفریح لگنے لگا۔

کالج میں زیر تعلیم سوفی کارٹر بھی فیئر فیکس کاؤنٹی ہی کے ایک اور اسکول میں متبادل استاد کی حیثیت سے خدمات سرنجام دے رہی ہیں۔

سوفی کارٹر کا کہنا ہے کہ اس نوکری سے مجھے کلاس روم کو بہتر انداز میں چلانے کا تجربہ مل رہا ہے،میں کلاس روم کے ماحول کو تفریحی انداز میں بہتر کررہی ہوں، اس سے درس و تدریس کے حوالے سے میرے شوق کو بھی تقویت ملی ہے۔

امریکا کی دوسری ریاستوں میں بھی اسکولوں کی صورت حال اس سے مختلف نہیں۔ ریاست میں ایک استاد کے لیے بیچلرز کی ڈگری ہونا لازمی تھا لیکن موجودہ صورت حال میں یہ شرط ختم کردی گئی ہے۔

ریاست اوہئیو کے علاقے کنگز مل کے ایک اسکول کی کوآرڈینٹر ڈان گاؤلڈ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہمیں اپنا سکول ایک دن کے لیے بند رکھنا پڑا کیونکہ ہمارے پاس استاد ہی نہیں تھے۔ اب بھی ہم نے 50 فیصد متبادل اساتذہ کا ہی انتظام کیا۔

Advertisement

متبادل اساتذہ کے حوالے سے امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی قوانین میں نرمی کی گئی ہے۔

ریاست مشیگن کے گورنر گرچن وائٹمیر نے اس حوالے سے خصوصی قانون کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت اسکول کا قابل اعتماد عملے کو بھی تعلیمی سال کے اختتام تک درس و تدریس کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت مذہبی آزادی کیلئے سب سے بڑا خطرہ
اسرائیل کا ایران پر حملہ، ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کردیا
عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات کی پیشگوئی سامنے آگئی
افغانستان؛ طالبان کے دورِ اقتدار میں آزادی صحافت پر وار جاری
مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر