Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اُڑن کشتی کا تصور جلد ہی حقیقت میں ڈھلنے کو تیار

Now Reading:

اُڑن کشتی کا تصور جلد ہی حقیقت میں ڈھلنے کو تیار
اُڑن کشتی کا تصور جلد ہی حقیقت میں ڈھلنے کو تیار

آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے مستقبل کے تصوراتی ڈیزائن پیش کرنے والے اطالوی ڈیزائنر نے ایک اچھوتی کشی کا تصور پیش کردیا ہے جو آسمان پر 111 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے مسلسل 48 گھنٹے پرواز کرسکتی ہے۔

اس اڑن کشی کا تصوراتی ڈیزائن پیش کرنے والے پیئر پاؤلو لازارینی کا کہنا ہے کہ ’ ایئر یاٹ‘ کے نام سے مستقبل میں بنائی جانے والی یہ اڑن کشتی میں ہوا میں اُڑنے کے ساتھ ساتھ پانی پر چلنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

Sky Yacht

یہ کشتی بنیادی طور پر 2 لاکھ معکب میٹر ہیلیم گیس سے بھرے دو کیپسول نما حصوں پر مشتمل ہوگی جنہیں وسط میں موجود ایک مرکزی ڈھانچے سے منسلک کیا جائے گا۔

ہیلیم گیس کی بدولت یہ کیپسول اسے ہوا میں بلند رکھنے میں مدد دیں گے جب کہ رفتار میں کمی بیشی اور سمت تبدیل کرنے کے لیے دونوں کیپسولز کے اطراف میں دو دو پنکھے دیے جائیں گے۔

Advertisement

Sky Yacht

ایئر یاٹ اور ان پنکھوں کو چلانے کے لیے توانائی اس اڑن کشی میں موجود شمسی بیٹریوں سے فراہم کی جائے گی جو کشتی میں لگے سولز پینلز سے چارج ہوں گی۔

لازاررینی اسٹوڈیو کے مطابق ایئریاٹ میں بیک وقت 22 مسافر سفر کرسکیں گے، اس اڑن کشی کو سطح سے اوپر لے جانے کے لیے وہی طریقہ استعمال کیا جائے گا جو گیس سے بھرے غباروں کے ساتھ اختیار کیا جاتا ہے۔

Sky Yacht

وزن میں ہلکے فائبر سے تیار ہونے والی ایئر یاٹ کی لمبائی 492 میٹر، چوڑائی 33 فٹ اور درمیانی حصہ 262 فٹ لمبا ہوگا۔

ہیلیم گیس پر مشتمل کیپسول میں مسافروں کے لیے جگہ مختص کی جائے گی جہاں وہ پر تعیش رہائش کے ساتھ ساتھ کھلے آسمان کا نظارہ بھی کر سکیں گے۔

Advertisement

Sky Yacht

اس اڑن کشتی کے درمیانی حصے کو شفاف رکھا جائے گا جس میں میں ماسٹر کیبن، کنٹرول روم اورکھانے کے کمرے ہوں گے۔ اس جگہ سےآسمان کو 360 ڈگری زاویے کے ساتھ مکمل طور پر دیکھا جاسکے گا۔

Sky Yacht

48 گھنٹے تک کا بیک اپ فراہم کرنے والی بیٹریوں کی مدد سے یہ اڑن کشتی ہوا میں 111 کلو میٹی فی گھنٹہ سے اڑنے اور پانی کی سطح پر 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی۔

کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایئر ہاٹ کے درمیانی حصے پر ایک ہیلی پیڈ بھی دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر