Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیمی کنڈکٹرز کی قلت؛ امریکاکے پاس صرف 5 دن کا ذخیرہ رہ گیا

Now Reading:

سیمی کنڈکٹرز کی قلت؛ امریکاکے پاس صرف 5 دن کا ذخیرہ رہ گیا
سیمی کنڈکٹرز کی قلت؛ امریکاکے پاس صرف 5 دن کا ذخیرہ رہ گیا

دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹرز( کمپیوٹر چپ ) کی قلت سے امریکا میں 150 سے زائد کمپنیوں کے پاس موجود محض 5 دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ 

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ہونے والے بیان کے مطابق امریکا کی 150 سے زائد کمپنیوں کے پاس اسٹاک میں موجود سیمی کنڈکٹرز کا ذخیرہ 5 دن تک محدود ہوگیا ہے، جب کہ 2019 میں ان کمپنیوں کے پاس اوسطاً 40 دن تک کا اسٹاک موجود ہوتا تھا۔

کار، واشنگ مشین، اسمارٹ فونز اور ایسی لاکھوں پراڈکٹ اسی چپ کے مرہون منت ہیں جسے تیکنیکی زبان میں سیمی کنڈکٹر کہا جاتا ہے۔

عالمگیر وبا کورونا کے دوران ڈیوائسز کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور سیمی کنڈکٹر بنانے والیہ کمپنیاں اس طلب کو پورا کرنے کی جدو جہد کر رہی ہیں۔ تاہم کمپیوٹر چپ کی قلت کے نتیجے میں دنیا بھر کی بڑی اور اہم صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تائیوانی کمپیوٹرچپ، چین امریکا کشیدگی کی اصل وجہ

Advertisement

امریکی سیکریٹری خزانہ جینا رایمنڈو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’ بلندیوں کو چھوتی ہوئی طلب اور پہلے سے موجود مینو فیکچرنگ فیسلیٹیز کا زیادہ سے زیادہ حد تک استعمال کرنے کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس مسئلے کو طویل المدتی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہمیں سیمی کنڈکٹرز کو مقامی سطح پر تیارکرنےکی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہوگا۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں امریکا اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ بھی تائیوان میں بننے والے سیمی کنڈکٹرز کو قرار دیا گیا تھا۔

تائیوان کو کمپیوٹرچپ بنانے کے حوالے سے عالمگیر برتری حاصل ہے اور دنیا بھر میں تقریبا ہرجدید سول اور فوجی ٹیکنالوجی ان تائیوانی سیمی کنڈکٹرز کے مرہون منت ہے۔

 جب کہ چین اور امریکا دونوں عالمی طاقتوں کی معیشت کا دارومدار بھی تائیوان کے سیمی کنڈکٹر پلانٹس پر ہے۔

واشنگٹن کی جانب سے تائیوان کی حمایت کے پیچھے بھی یہی عوامل کار فرما ہیں کیوں کہ امریکا کو اس بات پر تحفظات ہیں کہ اگر چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو پھر چپ بنانے والے ان پلانٹس کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Advertisement

حالیہ برسوں میں ان دو سپرپاورز کے درمیان کشید گی سے تائیوان دونوں ممالک کے لیے ناگریز ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر