Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
Advertisement

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا وطن پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، منوں پھول کی پتیاں نچھاورکی گئیں

تیز بارش اور سخت سردی بھی کارکنان کو ائیر پورٹ پہنچنے سے نہ روک سکی، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو مبارکباد دینے کیلئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ہزاروں کارکنان ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

Advertisement

ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی، وزراء حکومت، ممبران اسمبلی، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض، وزیر حکومت ملک ظفر، معاون خصوصی حافظ حامد رضا، معاون خصوصی محمد اقبال، پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری و چیئرمین معائنہ کمیشن راجہ منصور و دیگر بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

سابق امیدوار اسمبلی سردار خطاب اعظم، ملک یوسف، ڈاکٹر نازیہ نیاز، چیئرمین زکوٰۃ کونسل پیر عارف گیلانی، ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد، کے ڈی اے کے چیرمین چوہدری محبوب، مظفرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اظہر گیلانی بھی موجود تھے۔

ڈی جی لبریشن سیل ارشاد محمود، پی ڈی اے کے چیئرمین ارشد نیازی ، نیلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید صداقت حسین شاہ، ڈی جی کلچر اکیڈمی ڈاکٹر عرفان بھی موجود تھے۔

سنئیر رہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر امجد جلیل، نوجوان رہنما راجہ شجاعت بھی موجود تھے۔

کارکنان کی جانب سے ائیرپورٹ روڈ پر سفر کے دوران تیز بارش میں وزیراعظم کی گاڑی پر گل پاشی کی گئی۔

Advertisement

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نجی دورے پر حجاز مقدس حاضری اور عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب گیا تھا، سعودی حکومت نے شاہی مہمان قرار دیکر مجھے نہیں کشمیر کے عوام کو عزت دی۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے عزت و احترام پر ان کا شکر گزار ہوں،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعائیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں آزاد کشمیر میں گڈ گورننس کے قیام کیلئے عزم کیا،وہاں پاکستانی سفیر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سے ملاقات ہوئی اور کشمیر کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔

سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ بلال اکبر جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، وہ اوورسیز کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ آپ کا تیز بارش اور سردی میں ائیرپورٹ پر مبارکباد دینے کیلئے آنے پر مشکور ہوں، آپ کی محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سپاہی بن کر عوام کی خدمت کروں گا۔

Advertisement

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو ایک قافلے کی صورت میں ائیرپورٹ سے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد لایا گیا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی، چیف جسٹس
وزیر اعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دے دیا
نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر