پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے لئے سال 2021 خوش قسمت سال رہا۔
محمد رضوان کی 2021 میں کارکردگی متاثر کن رہی اور اسی وجہ سے انہوں نے کئی ریکارڈز قائم کیے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
محمد رضوان سال 2021 کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں،اور یہ اعزاز انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران حاصل کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین کرکٹر اور سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 29 میچوں میں 1326 رنز بنائے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی محمد رضوان کے نام رہا ،انہوں نے سال 2021 میں 12 نصف سنچریاں بنائیں۔
سال 2021 میں محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 119 چوکے اور 42 چھکے مارے۔
سال 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بابر اعظم کے ساتھ153 رنز کی شراکت داری قائم کی جو کہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News