Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں تیز ہواؤں کا شدید اثر، سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان

Now Reading:

کراچی میں تیز ہواؤں کا شدید اثر، سردی کی شدت میں اضا فے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں اضا فے  کا امکان ہے جب کہ شدید موسمی صورتحال کے باعث  6 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے۔

احتیاط کے پیش نظر سندھ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ماہی گیری اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی۔

کے الیکٹرک نے بھی شہریوں سے احتیاط برتنے کے لئے خاص ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کا سلسلہ رات میں تھم جائے گا،  رات سے سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہونے کا امکان ہے۔

احتیاط کے پیش نظر سندھ حکومت نے دفعہ 144 نافذ کردی، سندھ حکومت کے مطابق تفریح کے لیے ساحل پر جانے والوں کو بھی خطرہ ہے جب کہ 7 روز تک سمندرمیں نہانے اور ماہی گیری پر پابندی عائد کردی گئی۔

Advertisement

کے الیکٹرک  نے شہریوں سے خاص احتیاط برتنے کی درخواست کی  ہے، بجلی کی تنصیبات، اسٹریٹ لائٹ پولز ، بل بورڈز، درختوں سے محفوظ فاصلہ رکھنے کی ہدایت دیں ہیں۔

کراچی میں تیز ہواؤں  کے باعث  6 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے، دھوراجی میں دیوارسے بلاکس سڑک کنارے سوئے نشئی کے سرپرآگرے، دیواریں گرنے سے اورنگی میں بچہ فرمان، سرجانی گلشن میں کم سن لڑکا رحمن، نارتھ ناظم آباد ایل ایک  اور گلشن معمار میں  بھی ایک ہلاکت ہوئی۔

گلبائی پل کے قریب زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق ہوا، پاپوش میں اسکول کی دیوار اور درخت گر گئے، بلدیہ اسپارکو روڈ  میں گھر کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر