Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ونٹر اولمپکس کے لئے ببل بلٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

Now Reading:

ونٹر اولمپکس کے لئے ببل بلٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا

ونٹر اولمپکس کو کورونا کے وار سے بچانے کے لئے چین نے ایک نئی بلٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے ۔

یہ بلٹ ٹرین ونٹر اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھیلیٹس کے لئے بائیو ببل کا ہی ایک حصہ ہو گی، جو صرف بائیو سیکیور ببل میں رہنے والے استعمال کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 4 فروری سے ونٹر اولمپکس شروع ہونے والے ہیں، دنیا بھر سے کھلاڑیوں ، صحافیوں اور ملکی سطح کے وفد پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔

بلٹ ٹرین کو خصوصی طور پر کھیلوں کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے، اس میں براڈکاسٹرز کے لئے بھی خصوصی بوگی لگائی گئی ہے، ونٹر اولمپکس میں شامل کھیلوں کے حوالے سے ہر قسم کی سہولیات سے ٹرین کو مزین کیا گیا ہے۔

ٹرین کے کنڈکٹر اور چائنا ریلوے بیجنگ گروپ کے ورکر لو پین نے کہا کہ یہ بلٹ ٹرین عام ٹرین سے مختلف ہے ، اس ٹرین میں جو سہولیات مہیا کی گئی ہیں وہ عام ٹرین سے کہیں زیادہ ہے۔

Advertisement

ٹرین کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ، اور اسے کھیلوں کے مقامات پر مخصوص روٹ سے گزارا جائے گا جو ونٹر اولمپکس تک عام ٹرینوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

ژینگ ژیا کو سے بیجنگ تک 174 کلو میٹر کا سفر یہ ٹرین صرف 50 منٹ میں طے کرے گی ، جبکہ ٹرین کے رستے میں آنے والے تمام اسٹیشنز کو 5 جی سے لیس کر دیا گیا ہے۔

چین کی حکومت کا کہنا ہے اس خصوصی ٹرین اور اس کے مخصوص روٹ سمیت مخلتف اسٹیشنز کی تعمیر پر 9.2 بلین ڈالرز خرچ کئے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔

چین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس کو عام شائقین اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کی گئیں تعیناتیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر