Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کے نام پر جو گاڑی بنائی وہ اب نہیں چل رہی، سراج الحق

Now Reading:

پی ٹی آئی کے نام پر جو گاڑی بنائی وہ اب نہیں چل رہی، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام پر جو گاڑی بنائی وہ اب نہیں چل رہی۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملک میں بداخلاقی ،کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، رونے سے مسائل کا حل نہیں نکلے گا ہمیں اب اٹھنا ہوگا، ملک کو اسلامی ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں عوام پیپلز پارٹی کی حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سود خور بیٹھے ہیں، سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بین الاقوامی بھکاری بن گیا ہے، مہنگائی کے مارے عوام بےحال ہو چکے ہیں۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک بار پھر ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے اضافے کر دیا تو اب عوام کیا کھائیں کیا پہنیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام پر جو گاڑی بنائی وہ اب نہیں چل رہی، پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا یہ کہتے معیشت کے سقراط ساتھ ہیں لیکن پہلے اسد عمر پھر حفیظ شیخ کو لایا گیا اور نئے وزیر خزانہ کے بعد بھی گاڑی نہیں چلی ۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اس نتیجہ پر پہنچے عمران خان اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، جماعت اسلامی مہنگائی منی بجٹ معاشی اور سودی نظام کے خلاف گلیوں چوکوں چوراہوں میں بھرپور احتجاج و تحریک چلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے، قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے کاوشیں کریں گے اور سود سے پاک معیشت دیں گے اور اس لعنت سے نجات دلائیں گے

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ خرابیوں کی جڑ موجودہ حکومت ہے اس لئے اس نظام کو بدلنا ناگزیر ہو چکا ہے، کراچی کے دھرنے میں بلدیاتی نظام و کالے قانون کے خلاف ہے۔ مطالبہ کرتا ہوں سندھ کی حکومت پیپلزپارٹی کو ان کی بات سننی چاہئے عوام کی مرضی سے بلدیاتی نظام ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر