Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چنیوٹ: کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار

Now Reading:

چنیوٹ: کتوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار

چنیوٹ میں مبینہ طور پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلنے والے 10 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان تھانہ لنگرانہ کے علاقے 246 میں کتوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے۔

اس کے علاوہ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گجرات میں آوارہ کتوں نے گلیوں، محلوں، اہم شاہرہوں، سرکاری دفاتر اور پارکوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔

ضلع کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے 2 ہفتوں کے دوران 500 افراد کو بھنبھور ڈالا۔

Advertisement

شہر اور مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے غول کے غول رات اور دن کے اوقات میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نشانہ بنانے لگے۔

سرکاری اسپتال کے اعداد وشمار کے مطابق، کھاریاں 55، ڈنگہ 30، لالہ موسی 20، گجرات 250، کنجاہ 30، جلالپورجٹاں 40، کوٹلہ 15، ٹانڈہ 5 اور سرائے عالمگير 45 کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کی دوسری بار تعیناتی کے باوجود شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ انتظاميہ افسران فوٹو سیشن اور کاغذی کارروائيوں تک محدود ہیں۔

ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات، ڈاگ بائیٹ کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کتے کے کاٹنے کے بعد زخمی مریض کو ویکسين کے بعد گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر