Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے ہوش ڈرائیور کو بچانے کیلئے خاتون کا زبردست اقدام

Now Reading:

بے ہوش ڈرائیور کو بچانے کیلئے خاتون کا زبردست اقدام

ڈرائیورکے بے ہوش ہونے پر خاتون مسافر بس چلاکر اسپتال لے گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت کے علاقے واگھولی سے 20 افراد پکنک منانے موراچی چنچولی گئے تھے، پکنک  کے بعد جب شام 5 بجے کے بعد واپسی کا سفر شروع کیا تو کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد بس ڈرائیور نے اچانک بے چینی کی شکایت کی۔

ڈرائیور نے کہا کہ اسے چکر آ رہے ہیں اور کچھ نظر نہیں آ رہا ہے، وہ بے ساختہ بول رہا تھا اور وہ بے ترتیب انداز میں بس چلا رہا تھا جس پر بس میں موجود سبھی چیخنے لگے۔

ایک یوگیتا نامی خاتون ڈرائیور کے بالکل پیچھے بیٹھی تھیں وہ اُٹھیں اور اس کے پاس گئیں اور پوچھا کہ کیا ہوا؟ لیکن وہ بمشکل بتا سکا کہ وہ اپنی طبیعت ٹھیک محسوس نہیں کررہا۔

یوگیتا نے کہا کہ اگر آپ کو بس چلانے میں دشواری ہورہی ہے تو میں بس چلا لوں گی، ان کی بات چیت کے درمیان ہی ڈرائیور گرگیا اس دوران چند خواتین آئیں اور ڈرائیور کو دوسری سیٹ پر لے گئیں جب کہ یوگیتا نے دوسرے مسافروں سے کہا کہ وہ اسٹیئرنگ وہیل سنبھالیں گی کیونکہ وہ گاڑی چلانا جانتی ہیں۔

Advertisement

یوگیتا نے اسٹیئرنگ سنبھالا اور ڈرائیور کو ایک قریبی اسپتال لے گئیں جہاں اسے داخل کرادیا گیا جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ شاید اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔

یوگیتا کے شوہر نے جب یہ کہانی سنی تو وہ حیران رہ گئے اور کہا کہ میں جانتا تھا کہ وہ کار چلانے میں اچھی تھی لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ بس چلا سکتی ہے وہ بہت بہادر ہے۔

Advertisement

سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کرنے والی یوگیتا نے بتایا کہ مجھے کار چلانے کا کافی تجربہ ہے لیکن میں نے اپنی زندگی میں کبھی بس یا بھاری گاڑی نہیں چلائی تھی، کار کے گیئرز ہموار ہیں، بس کے گیئرز سخت ہیں، گیئر ڈالنے میں کافی جدوجہد کی کیوں کہ بس کا نظام الٹا ہے، بس کے گیئرز مختلف طریقے سے کام کرتے ہیں۔

شاندار کارنامے پر یوگیتا کو واگھولی کی سابق سرپنچ اور مقامی لوگوں نے بہادری پر حوصلہ افزائی کی اور مبارکباد دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا؛ ویڈیو وائرل
27 سالہ خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
دنیا کا پہلا گولڈ پلیٹڈ ہوٹل جہاں ہر شے سونے کی تہہ میں لپٹی ہوئی ہے
اے سی کے بغیر گرمی سے کیسے بچیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر