Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی بحریہ نے مودی کو ایک بار پھر “شرمندگی کے دلدل” میں دھکیل دیا

Now Reading:

بھارتی بحریہ نے مودی کو ایک بار پھر “شرمندگی کے دلدل” میں دھکیل دیا

بھارتی بحریہ کی فوجی پریڈ نے ایک بار پھر وزیراعظم نریندر مودی کے لیے تنقید کے دروازے کھول دئیے ہیں۔

یومِ جمہوریہ کی پریڈ ریہرسل کے دوران بھارتی بحریہ کے جوانوں کو سینئر بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کے مقبول ترین گیت “خطوبہ” پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی بحریہ کا بینڈ مذکورہ بولی وڈ گانے کی دھن بجا رہا ہے۔

ویڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی صحافی اجے شکلا نے نریندر مودی اور بھارتی افواج کے سربراہان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اجے شکلا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مودی کی حکومت تینوں مسلح افواج کے وقار اور ساکھ کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے اور بولی وڈ کا کمینہ پن اس کی جگہ لے رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ بھارتی بحریہ کا یہ نوٹنکی پن کس قدر شرمناک ہے۔ کیا مسلح افواج کے سربراہان آنکھیں بند کرکے یہ سب تسلیم کرلیں گے۔

Advertisement

اجے شکلا کی ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹر صارف میراج صدیقی نے لکھا کہ یہ نیول سروسز نہیں بلکہ اکشے کمار کا ٹولہ لگ رہا ہے۔

https://twitter.com/merajsiddiqui1/status/1484396704602660864?s=20

امر گپتا نے لکھا کہ سپاہی اور افسران اس حرکے کے لیے مان کیسے گئے؟

جبکہ وکرم سنگھ نے لکھا کہ کوئی تعجب نہیں کہ چین ہماری سرزمین پر قبضہ کیوں کر رہا ہے اور کیوں ہماری سرزمین کے اندر آنے والے ہمارے بچوں کو اغوا کر رہا ہے۔

https://twitter.com/vikrami31/status/1484397309597450240?s=20

شیونگ لکھتے ہیں کہ مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں ہو رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد سونامی الرٹ جاری
آتش فشاں پھٹنے سے انڈونیشیا میں سونامی الرٹ جاری
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کیلئے ووٹنگ آج ہوگی
حزب اللہ کا اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملہ، متعدد اسرائیلی فوجی زخمی
دبئی، شدید بارشوں کے باعث مڈل ایسٹ انرجی 2024 نمائش ملتوی
کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملے کے نئے حقائق منظر عام پر آگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر