Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانے کے فوراً بعد سونے سے کیا ہوتا ہے؟ تحقیق

Now Reading:

کھانے کے فوراً بعد سونے سے کیا ہوتا ہے؟ تحقیق

کھانے کا وقت، کھانے کی مقدار، میلاٹونن کی سطح اور جینیات کے درمیان تعلق ذیابیطس کے خطرے کے لیے اہم ہو سکتا ہے۔

ڈائبٹیس کئیر میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق سونے سے کچھ دیر پہلے رات کا کھانا، کھانا بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرتا ہے کیونکہ اس وقت خون میں میلاٹونن کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔

خاص طور پر ایسے افراد کے بلڈ شوگر لیول کے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جن کے میلاٹونن ریسیپٹر میں جینیاتی تغیر پایا جاتا ہے جوکہ ذیابطیس ٹائپ ٹو کے بلند خطرے سے منسلک ہے۔

میلاٹونن کی اعلیٰ سطح اور کھانے کی مقدار دیر سے کھانے سے وابستہ افراد میں انسولین کے اخراج میں خرابی اور بلڈ شوگر لیول کو متاثر کرنے کی وجہ بنتی ہے۔

اس حوالے سے سینئر مصنف ریچا سکسینا، پی ایچ ڈی، جو ایم جی ایچ میں سینٹر فار جینومک میڈیسن کی پرنسپل تفتیش کار ہیں کہتی ہیں کہ “ہم نے یہ جانچنے کا فیصلہ کیا کہ کیا دیر سے کھانا جوعام طور پر میلاٹونن کی سطح میں اضافے کی وجہ بنتا ہے کیا اس کے نتیجے میں خون میں شوگر کے کنٹرول پر بھی خلل پڑتا ہے،”

Advertisement

اس تحقیق میں تجربے کے لئے اسپین کے 845 بالغ افراد شامل کو شامل کیا گیا جنہوں نے رات گئے سونے سے پہلے رات کا کھانا کھایا، جس سے معلوم ہوا کہ ان لوگوں میں میلاٹونن لیول ہائی رہا۔

جبکہ دیر رات کے کھانے کا وقت ان کی انسولین کی سطح کو کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو بلند کرنے کا باعث بنا، کیونکہ انسولین خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے کا کام کرتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے۔

تاہم محقیقین اس نتیجے پر پہنچے کہ رات دیر سے کھانا کھانے سے بلڈ شوگر متاثر ہوتی ہے اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کے میں مبتلا ہونے کی وجہ بنتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر