Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انسٹا گرام پر ’آن لائن انڈیکیٹرز‘ کو ڈس ایبل کریں

Now Reading:

انسٹا گرام پر ’آن لائن انڈیکیٹرز‘ کو ڈس ایبل کریں
انسٹا گرام کا ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے بہترین فیچر متعارف

میٹا کی ملکیتی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اپنے صارفین کی لمحہ بہ لمحہ خبر رکھتی ہے۔

انسٹا گرام  ’آن لائن انڈیکیٹرز‘ آپ کے فالوورز سے لے کر ایپ پرایکٹو رہنے کے وقت تک سے دوسروں کو آگاہ کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ’ ایکٹو اسٹیٹس‘ کے نام موجود فیچر میٹا کے زیر ملکیت تمام پلیٹ فارمز ( فیس بک میسنجر، واٹس ایپ) پر بھی آپ کے آن لائن اسٹیٹس کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔

یہ فیچر تمام انسٹا گرام اکاؤنٹس پر بائی ڈیفالٹ ان ایبل( فعال) ہوتا ہے۔ اس آن لائن انڈیکیٹر کو ڈس ایبل (غیر فعال) کرکے آپ فالو کیے جانے کے خطرے سے بے پروا ہوکر آذادی سے انسٹا گرام استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ مختلف انسٹا گرام اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں تو پھر آپ کو ہر اکاؤنٹ میں اسے غیر فعال کرنا پڑے گا۔

انسٹاگرام ایپ پر آن لائن انڈیکیٹر کو غیر فعال کرنے کا طریقہ کار؛

1۔         انسٹا گرام ایپ کھولیں، پروفائل تصویر پر ٹیپ کر کے پروفائل سیکشن میں جائیں

Advertisement

2۔         تین افقی ( ہوریزونٹل ) بارز پر ٹیپ کر کے مینیو سے سیٹنگز کو منتخب کریں

3۔         پرائیویسی میں جا کر Activity Status کو دیکھیں، یہاں آپ کو ایکٹویٹی اسٹیٹس طاہر کرنے کا آپشن دکھائی دے گا، اس آپشن کو ڈس ایبل ( غیر فعال ) کردیں۔

انسٹاگرام ویب پر آن لائن انڈیکیٹر کو غیر فعال کرنے کا طریقہ کار؛

1۔         کمپیوٹر براؤوزر پر instagram.com کھولیں اور اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں

2۔         اسکرین میں سیدھی طرف اوپر موجود پروفائل پکچر کے آئیکون پر کلک کریں اور پھر سیٹنگز میں جائیں

Advertisement

3۔         سیٹنگز میں ’ پرائیویسی اور سیکیورٹی‘ آپشن کو دیکھیں اور اس پر کلک کردیں۔  اس فیچر کو ڈس ایبل کرنے کے لیے آپ کو ’ شو ایکٹویٹی اسٹیٹس ‘ آپشن کے ستاھ دیے گئے باکس کو ان چیک کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر