Advertisement

قیدیوں کو بوسٹر ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا سے بچاؤ کےلئے بوسٹرڈوز لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

آئی جی جیل پنجاب مرزاشاہد سلیم بیگ کی ہدایت پرکوروناخدشات کےپیش نظرتمام جیلوں میں بوسٹرڈوزلگائی جارہی ہے۔

پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں سمیت محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کےملازمین کوبھی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے۔

30 سال یا اس سے زائدعمر کے قیدی و ملازمین جن کو کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز 6 ماہ قبل لگ چکی ہے ، انہیں اب بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے بوسٹر ڈوز لگوانے کے ساتھ ساتھ  این سی او سی کی جاری کردہ  ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

تعلیمی بنیاد پر غیر مسلم قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

گزشتہ روزپاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیرمسلم  قیدیوں کےلئے ایک اہم اقدام کیا گیا ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں  قید غیر مسلم قیدیوں کی سزاؤں میں تعلیمی بنیاد پر کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ جیل خانہ جات نے غیر مسلم قیدیوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب کی جیلوں میں قید غیر مسلم قیدیوں کا ریکارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا جائے گا۔

پنجاب کی جیلوں میں غیر مسلم قیدیوں کی تفصیلات

Advertisement

پنجاب کی جیلوں میں اس وقت 1307 غیر مسلم قیدی مختلف مقدمات میں قید کاٹ رہے ہیں ، ان میں ہندو، عیسائی ، سکھ اور دیگر غیر ملکی قیدی شامل ہیں۔

تعلیم کی بنیاد پر سزا میں کتنی معافی ہوگی؟

پنجاب کی جیلوں میں قید ملزمان کی تعلیمی بنیاد پر سزاؤں میں کمی کی جاتی ہے۔

میٹرک ، ایف اے، بی اے اور ایم اے کی ڈگری لینے والے قیدیوں کی سزاؤں میں ایک سے تین ماہ کی معافی دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version