پنڈی اسٹیڈیم سے ملازمین کی فراغت کے معاملے پر قائمہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جواب طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزارت بین الصوبائی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین کمیٹی نے پی سی بی حکام سے پوچھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے منیجر نثار احمد خان کو نوکری سے کیوں نکالا گیا؟پی سی بی حکام نے بتایا کہ اس سمیت 16لوگوں کو احسان مانی نے نکالا تھا ،نئے چیئر مین پی سی بی نے ان کے متعلق رپورٹ منگوا لی ہے ،اگلے اجلاس میں جواب دینگے۔
ملک فخر زمان نے کہا کہ 17سال کی نوکری کے بعد اسے ملازمت سے کیوں نکالا گیا ؟سیکرٹری آئی پی سی نے کہا کہ اس ایشو پ پر میں خود چیئر مین پی سی بی سے بات کرونگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News