Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’حکومت پیٹرول کی قیمت کو ثواب سمجھ کر ہر 15 دن بعد بڑھا دیتی ہے‘

Now Reading:

’حکومت پیٹرول کی قیمت کو ثواب سمجھ کر ہر 15 دن بعد بڑھا دیتی ہے‘

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت کو ثواب سمجھ کر ہر 15 دن بعد بڑھا دیتی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ نے حلقہ میں پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرا دی ہے۔

احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ 2 دفعہ پی ٹی آئی کو اس حلقہ نے اعتماد کیا مگر عوام کو صرف دھکے ملے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت ثواب سمجھ کر ہر پندرہ دن بعد بڑھاتے ہیں، اچھرہ کی عوام سوئی گیس، صاف پانی، سوریج کے مسائل کا شکار ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی نے کہا کہ شفقت محمود، محمود الرشید نے عوام سے وعدے کئے جو وفا نہ ہوئے، پی ٹی آئی کے تبدیلی کے وعدے وفا نہ ہوئے۔

Advertisement

احمد سلمان بلوچ نے مزید کہا کہ اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے سب جماعت اسلامی میں شریک ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے اضافے کا اعلان کردیا۔

حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور 1 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے اور83 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا دے دیا
نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا
محکمہ ایکسائز سرکاری ملازمین کے بجائے پرائیویٹ افراد کے حوالے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر