وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔
سید مراد علی شاہ سے عمان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او سی سی آئی ) کے 15 رکنی وفد چیئرمین محمد علی صالح نے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر برائے صنعت اکرام دھاریجو، وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسیٹنٹ قاسم نوید اور دیگر شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمان ہم سے بہت قریب ہے، ایک جہاز میں بیٹھیں اور عمان آ جاتا ہے، میں چاہتا ہوں کہ سندھ اور او سی سی آئی کے ممبران دو طرفہ صنعت کاری کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ سرمایہ کاری کے حوالے سے فرینڈلی ملک ہے، کراچی پورٹ سٹی ہے یہاں صنعت کاری کے بڑے فوائد ہیں، سندھ حکومت نے تھر میں بھی ایئرپورٹ بنایا ہے، تھر میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔
او سی سی آئی کے چیئرمین نے فشریز میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ او سی سی آئی سندھ زراعت میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔
سید قاسم نوید نے سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت فشریز سیکٹر میں پی پی پی موڈ پر کام کرنا چاہتی ہے، قاسم نوید نے او سی سی آئی کو فوڈ پروسیسنگ میں بھی سرمایہ کی دعوت دی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے او سی سی آئی کو ٹیکسٹائل، گارمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے بھی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔
عمان کے وفد نے میڈیکل ایجوکیشن میں سندھ حکومت کو پی پی پی موڈ پر سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے سندھ میں بہترین اسپتال قائم کیے ہیں، ان کی اسپیشلٹی میں دل، جگر کی پیوند کاری، کینسر، بچوں کے امراض اور دیگر شعبے شامل ہیں۔
عمانی وفد نے کہا کہ اُن کے ملک میں ہیلتھ کے شعبے میں اسپیشلٹی کی ضرورت ہے، او سی سی آئی کے وفد نے سیاحت میں بھی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی، او سی سی آئی کے وفد نے پانی، تعمیراتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔
وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو عمان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News