Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھی ’ ایپ فوگ‘ کا شکار ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ بھی ’ ایپ فوگ‘ کا شکار ہیں؟
2022 کی بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز

ہم میں سے بیشتر افراد اسمارٹ فون پر میسیجنگ کی متعدد ایپ انسٹال کر  لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں رکھ پاتے اور ’ایپ فوگ ‘ کا شکار ہوجاتے ہیں۔  

اس بات کا انکشاف مارکیٹنگ ریسرچ کمپنی ’ یوگوو‘ کی جانب سے ہونے والے حالیہ سروے سے ہوا۔

ایک ہزار 966 اسمارٹ فون صارفین پر مشتمل اس سروے کے مطابق بہت زیادہ میسیجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے والے افراد اپنی ایپس کے لیے خبطی ہوجاتے ہیں، اور اسی چکر میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ہونے والی گفت گو میں باقاعدگی سے شامل ہونے سے قاصر رہتے ہیں۔

نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر چار میں میں ایک فرد بہت زیادہ ایپ استعمال کرنے کی وجہ سے دوستی برقرار رکھنے میں دقت کا سامنا کرتا ہے۔

ہر تین میں سے ایک فرد ایپس میں الجھ کر کسی اہم پروگرام کو بھول جاتا ہے۔ جب کہ ہر دس میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے ان کے دوستوں کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

Advertisement

سروے میں شامل 38 فیصد صارفین نے 3 ایپس جب کہ 43 فیصد نے میسجنگ کے لیے پانچ اور اس زائد ایپلی کیشن استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 مختلف میسیجنگ ایپ استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور زیادہ وقت تو مختلف ایپس کے درمیان مختلف دوستوں کو میسج کرنے میں ضائع ہوتا ہے۔

رواں ماہ ہونے والی ایک اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ موبائل فون صارفین پورے دن میں اوسطاً 4 گھنٹے 48 منٹ موبائل پر صرف کرتے ہیں۔

جب کہ گزشتہ ماہ ’گلوبل اسٹیٹ آف ڈیجیٹل 2021‘ کے نام سے شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 16 سے 64 سال کی عمر کے افراد نے اوسطاً 52 ہزار 925 منٹس سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز دیکھنے میں صرف کیے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فون صارفین نے 2021 میں اوسطاً 52 ہزار 925 منٹس موبائل فون پر انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب اور اس نوعیت کی درجنوں ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز پر اسکرولنگ کرنے میں گزارے۔

اوسطاً ایک فرد پورے دن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اوسطاً 2 گھنٹے 25 منٹس صرف کرتا ہے جو ایک سال میں 36 دن 18 گھنٹے اور5 منٹس بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
ٹک ٹاک اپنے صارفین کے لئے اب تک کا بہترین فیچر متعارف کروانے کو تیار
یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کا تجربہ مکمل طور پر بدلنے کے قریب
فیس بک نے میسنجر صارفین کی آسانی کیلئے نہایت شاندار نئے فیچرز متعارف کروا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر