Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی اود بلاؤ زہر خورانی کا شکار

Now Reading:

برطانوی اود بلاؤ زہر خورانی کا شکار
برطانوی اود بلاؤ زہر خورانی کا شکار

برطانیہ میں اود بلاؤ نان اسٹک ساس پین اور غذائی پیکنگ میں استعمال ہونے والے زہریلے کیمکل کا شکار ہورہے ہیں۔

اس بات کا انکشاف کارڈیف یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد ہوا جس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں موجود اود بلاؤ PAFASs نامی کیمیکل سے متاثر ہو رہے ہیں۔

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر ایملی او رورکے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ PAFASs کیمیکل کو ساس پین اور پیکیجنگ کے علاوہ واٹر پروف کپڑوں، داغ سے محفوظ  رکھنے والی مصنوعات اور آگ بجھانے والے آلات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

انسانوں میں اس کیمیکل کا ایکسپوژر حمل کے دوران پیچیدگیوں، جگر کے امراض، کینسر اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈنمارک نے حال ہی فوڈ پیکیجنگ میں اس کیمکل کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ اود بلاؤ میں اس کیمکل کی موجودگی برطانیہ میں ماحولیاتی آلودگی کی شرح میں اضافے کی طرف نشان دہی کرتی ہے۔

Advertisement

مصنوعات میں موجود یہ کیمکل جھڑ کر سیوریج لائنوں کے ذریعے دریاؤں اور آبی ذخائر میں شامل ہورہا ہے۔ جس سے نہ صرف اود بلاؤ بلکہ دیگر زمینی اور سمندری حیات کو بھی خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ 80 فیصد اود بلاؤ کے جگر میں کم از کم 12 مختلف اقسام کے کیمیکل پائے گئے ہیں جن سے ان کی شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر