Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے کا معاملہ، ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا

Now Reading:

سبی میں ریلوے لائن پر دھماکے کا معاملہ، ریلوے ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا

سبی میں مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن پر دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک تاحال بحال نہیں ہو سکا۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ریلوے ٹریک تقریباً ایک گھنٹے میں بحال کر دیا جائے گا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ دھماکے سے متاثرہ بوگیاں اٹھا لی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریکس روانہ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز سبی میں مشکاف ریلوے اسٹیشن  کے قریب ریلوے لائن پر دھماکا ہوا۔

 سبی میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کودہشگردی کا نشانہ بنایا گیا ، دھماکے کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورس اور لیویز فورس روانہ ہو گئی ۔

Advertisement

اس کے علاوہ دھماکے کے بعد کوٸٹہ سے کراچی جانے والی بولان مین کو مچھ کے مقام پر روکو دیا ۔

دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع  موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر