انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ایشز سیریز میں شکست کے باوجود موجودہ ہیڈ کوچ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورے پر ہے اور ایشز سیریز کے آخری میچ میں کل جمع کو میدان میں اترے گی۔
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ سلور ووڈ ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شریک نہیں تھے ، وہ کورونا کی وجہ سے قرنطینہ میں تھے۔
انگلش ٹیم کے کپتان جوروٹ سے جب ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ کی تبدیلی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا وہ اپنی جگہ برقرار رہیں گے اور میں بھی یہی چاہتا ہوں۔

کپتان جوروٹ نے کہا کہ چند کھلاڑیوں کے ساتھ ہیڈ کوچ کا پچھلا ہفتہ اچھا نہیں گزرا مگر یہ کھیل کا حصہ ہے۔
جوروٹ نے کہا ایشز سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے، مجھ سمیت دیگر کھلاڑی کوچ اور کھیل کے ایک ساتھ نیچے لے گئے۔
کپتان نے کہا کہ ہم نے اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی ہم میں صلاحیت ہے اور جس کے بارے میں کوچ نے ہمیں بتایا تھا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے لئے سال 2021 ایک ڈراؤنے خواب کی طرح تھا، گزشتہ سال انگلینڈ 9 ٹیسٹ میچز میں شکست سے دوچار ہوا، جس میں ایشز سیریز میں ناکامی سب سے بڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
