Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان ہیلتھ بجٹ پر ڈاکا مار رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے نجی اسپتالوں کا فائدہ ہوگا ، پی ٹی آئی حکومت نے وسیلہ صحت کا نام صحت کارڈ رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے وسیلہ صحت کا نام تبدیل کرکے پی ایم صحت کارڈ رکھا تھا ، پی ٹی آئی نے نقل کی لیکن نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، صحت کا نظام اسطرح نہیں چل سکتا جسطرح پی ٹی آئی چلارہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صحت کارڈ میں امیروں کیلئے وہی سبسڈی ہے جوغریبوں کیلئے ہے ، این آئی سی وی ڈی طرزکا ادارہ کسی دوسرے صوبے میں نہیں ، پورے پاکستان میں ایک تحصیل دکھا دیں جہاں کینسرکا مفت علاج ہوتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک اسپتال دکھا دیں جہاں گردوں اورجگرکا مفت علاج ہو ، گمبٹ اسپتال میں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں ، گمبٹ اسپتال میں100فیصد مفت علاج ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے29فیصد مریضوں میں گمبٹ میں ٹرانسپلانٹ کرایا ، بلوچستان50،خیبرپختونخوا سے40فیصد مریض علاج کیلئے سندھ آئے ، سندھ جیسے اسپتال کسی دوسرے صوبے میں نہیں دیکھیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کوصحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں ، پہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اور جگرکا علاج ہوتا تھا ، کینسر کا بھی 100فیصد مفت علاج ہورہا ہے ، گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر