Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی یو اے ای پر ‘دہشت گردانہ حوثی حملے’ کی مذمت

Now Reading:

وزیر خارجہ کی یو اے ای پر ‘دہشت گردانہ حوثی حملے’ کی مذمت
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ابوظہبی کے شہری علاقوں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ابوظہبی کے شہری علاقوں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی اور اس دہشتگردی کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اماراتی سفیر نے 17 جنوری کو حوثی ملیشیا کی جانب سے ابوظہبی کے شہری علاقوں میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں پاکستانی شہری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور پاکستانی قیادت کی جانب سے اظہار یکجہتی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ابوظہبی میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میری گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ اس حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اور میں نے ان حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن واپسی اور زخمیوں  کے علاج معالجے کیلئے اماراتی حکومت کی بھرپور کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان دہشتگرد حملوں کو متحدہ عرب امارات کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ سمجھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر