Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی

Now Reading:

افغانستان زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی
Advertisement

افغانستان میں آنے والے زلزلے نے 22 افراد کی جان لے لی ہے ، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایک کے بعد ایک آنے والے دو زلزلوں نے افغانستان کے شمالی مغربی صوبے کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔

امریکی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق 9۔4 اور 3۔5 کے دو زلزلوں نے علاقے میں تباہی مچا دی، پہلے زلزلے کے دو گھنٹے بعد دوسرے زلزلے نے زیادہ تباہی مچائی۔

ایک ترجمان کا کہنا تھا بچوں کی بڑی تعداد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ تقریباً سات سو کے قریب گھر اس آفت میں تباہ ہوئے۔

Advertisement

امریکی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے زیادہ تباہی ہوئی ہے کیونکہ وہاں قدرتی آفات سے نمٹنے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔

امریکی جیولوجیکل سوسائٹی کے مطابق پہلا زلزلہ دوپہر میں آیا جس کے دو گھنٹے بعد دوسرا زلزلہ آیا جس نے قدیس اور مگر ضلعے میں تباہی مچا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو قدیس ضلع کے چیف محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے نے علاقے کے متعدد پکے مکانات کو گرا دیا جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

چیف محمد صالح نے کہا کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ابھی متعدد علاقوں میں ریلیف کے کام جاری ہیں۔

واضح رہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقہ افغانستان کا سب سے غریب اور پسماندہ علاقہ ہے ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی تیجس پر نحوست کا سایہ
بائیڈن کی غزہ پالیسیوں کے خلاف محکمہ خارجہ کی ایک اور اہلکار عہدے سے مستعفی
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
طالبان کا خواتین کو کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر