Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، کسٹم انسپکٹر کہلوا کر لوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ملزم گرفتار

Now Reading:

کراچی، کسٹم انسپکٹر کہلوا کر لوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی کسٹم انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

کراچی میں اے وی سی سی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اہم کارروائی کی جس کے دوران  جعلی کسٹم انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو جعلی کسٹم انسپکٹر کہلوا کر لوگوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والا ملزم مرزا غیور کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اے وی سی سی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مرزا غیور کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر جراٸم کے نصف درجن سے زاٸد کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

Advertisement

دوسری جانب کراچی میں اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل مارکیٹ، عبد اللہ ہارون روڈ، ویگو ٹیل موبائل سیل سینٹر میں ڈکیتی کی واردات کا سین ڈراپ کردیا،

واردات کا ماسٹر مائند، کمپنی کا ملازم اپنے دو ڈکیت ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین (03) ملزمان گرفتار، ایک (01) سرقہ شدہ کار، ڈکیتی کے دوران لوٹی گئی رقم ساڑھے چھ لاکھ روپے نقد، ڈکیتی کی رقم سے خریدی گئی ایک نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور ایک نیا آئی فون برآمد کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مورخہ 10 جنوری 2022 کو ملزمان ویگو ٹیل موبائل سیل سینٹر، سیکنڈ فلور، ریگل مینشن، عبداللہ ہارون روڈ، صدر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر چھیالیس لاکھ روپے نقد کچھ مختلف بینکوں کے چیکس اور موبائل فونز کی ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزمان کو واضح طور پر ڈکیتی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسد جو کہ کمپنی کا ملازم ہے اس نے کمپنی میں آتے جاتے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن دیکھ کر کمپنی میں ڈکیتی کا پلان بنایا، ملزم نے اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر مورخہ 10 جنوری 2022  کو ڈکیتی کی واردات انجام دی۔

پولیس نے بتایا کہ ساتھی ملزم معراج عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے پہلے قتل، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جاچکا ہے جبکہ ملزم شاہ زیب بھی موبائل مارکیٹ میں ہی کام کرتا ہے اور اس سے پہلے بھی کمپنی سے پرائز بانڈ چوری کرنے کی وجہ سے بند ہوچکا ہے۔

Advertisement

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کے مطابق ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمد گی کے لئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج کا بلوچستان کےمتاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف اور ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار باردانہ کی خریداری کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی
پاکستان کےبیلسٹک میزائل پروگرام کےحوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا بیان
دیپال پور میں معمولی تلخ کلامی پر اوباش نوجوانوں کا کمسن بچوں پر وحشیانہ تشدد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر