Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کی زندگی کے پوشیدہ راز، اب کھلنے کو ہیں تیار

Now Reading:

سلمان خان کی زندگی کے پوشیدہ راز، اب کھلنے کو ہیں تیار
سلمان خان

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کے دبنگ خان، سلمان خان کے زندگی کے پوشیدہ راز اب کھلنے ہو ہیں تیار۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبنگ خان اب پر بہت جلد دستاویزی فلم بننے والی ہے۔

سلمان خان آج صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ  دنیا بھر میں فینس کی اچھی خاصی فالووینگ رکھتے ہیں، 33 سال کے کرئیر میں سلمان نے کافی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، لیکن وہ آج انڈسٹری کے نمبر ون ہیرو مانے جاتے ہیں۔

دبنگ خان کی زندگی پر کافی ٹائم سے دستاویزی فلم بنانے کی پلاننگ چل رہی تھی جس کی تیاری لگ بھگ اب شروع ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا نام  ’بیونڈ دا اسٹار سلمان خان‘ ہوگا،  سلمان خان ایک ایسے اسٹار ہیں جن کے بارے میں سینکڑوں اسٹوریز لوگوں کو پتہ ہے لیکن اتنی ہی اسٹوریز اور بھی ہیں جس کے راز آج تک لوگوں کے سامنے نہیں آئے ہیں۔

Advertisement

 یوں تو سلمان خان کی زندگی کافی موضوع بحث رہی ہے، کئی تنازع، افیئر، فلم، کامیابی، ناکامی سلمان کی زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں اور کافی ساری باتیں لوگ اُن کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔

 لیکن کافی کچھ ایسا بھی ہے سلمان کے بارے میں جن سے لوگ انجان ہیں،  اور یہی سب ان کی فلم ’بیونڈ دا اسٹار سلمان خان‘ میں دیکھا جائیگا۔

 ڈاکیومنٹری سیریز کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہونے والی ہے جبکہ یہ سیریز ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے بنائی جارہی ہے۔

 بتایا جارہا ہے کہ اس سیریز میں اُن کی فیملی اور انڈسٹری کے دوست بھی شامل رہیں گے جس میں سلیم خان، سورج بڑجاتیہ، سنجے لیلا بھنسالی، پربھو دیوا، ڈیویڈ دھون جیسے کئی نام شامل ہیں۔

ساتھ ہی ایسے سیلبریٹی بھی اس سیریز میں سلمان کے لیے بات کرتے دکھائی دیں گے جن کے کرئیر کی کشتی سلمان نے پار لگائی تھی۔

جس میں ہمیش ریشمیا اور کمال خان جیسے سنگر کا نام سامنے آیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ اس سیریز کا پروڈکشن خود سلمان خان کی کمپنی سلمان خان فلم اور ویب سیریز اسکیم 1992 بنانے والی کمپنی اپلاؤز انٹرٹینمنٹ مل کر کرہی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کرکٹرز کے میسیجز سے متعلق بیان پر مومنہ اقبال نے وضاحت پیش کردی
وائرل ویڈیوز پر حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
16 گانوں پر مشتمل ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم ریلیز
ودیا بالن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
اداکاراؤں کی اسکرین پر نظر آنے والی خوبصورتی سے متاثر نہ ہوں، مشی خان
پریانکا چوپڑا کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر