Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کافی میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

Now Reading:

کافی میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

یہ بات سننے میں عجیب سی لگتی ہے، لیکن حقیقت یہی ہے کہ کافی میں ناریل کے تیل کا استعمال صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ ناریل، ناریل کا پانی اور اس سے حاصل ہونے والا تیل اپنے اندر کئی صحت بخش اجزا لئے ہوئے ہے، اور اس کا استعمال آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ دوسری جانب کافی بھی ایک ایسا مشروب ہے جس میں کیفین پائی جاتی ہے جو دماغ کو چاک و چوبند رکھنے کے لئے مشہور ہے۔

 کافی اور ناریل کے تیل میں ایک جیسی خصوصیات پائی جاتی ہے اوران دونوں کے ملا کر ایک توانائی سے بھر پور مشروب سامنے آتا ہے۔

یہ کس طرح صحت کو فائدہ دیتا ہے جانتے ہیں۔

Advertisement

بلڈ شوگر

ناریل کے تیل کا استعمال خلیوں کو انسولین سے بہتر انداز میں جوڑے رکھتا ہے اس طرح سے خون میں چینی کی سطح اعتدال میں رہتی ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس مرض میں خون میں چینی کی سطح اعتدال میں رکھنے کے لئے ادویات کا استعمال کیاجاتا ہے۔

میٹابولزم

اس تیل کا استعمال میٹابولزم کو تیز کرتا ہے جس سے جسم میں جمع ہونے والی چربی بہترانداز میں ایندھن کے طور پراستعمال ہوتی ہے۔

یہ بات ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے، جس میں 40 ایسی خواتین کو شامل کیا گیا جن کی عمریں20  سے 40 سال کے درمیان تھی اور وہ پیٹ کی جانب سے موٹاپے کا شکار تھی۔

12 ہفتوں تک ان خواتین کو ایک غذائی چارٹ دیا گیا تھا جس میں 30 ملی لیٹر ناریل یا سویا بین کا تیل استعمال کرنا تھا۔

Advertisement

12 ہفتوں تک جاری رہنے والی اس تحقیق کے بعد محققین نے نوٹ کیا کہ جن خواتین نے ناریل کے تیل کا استعمال کیا تھا ان کی کمر کی جانب سے بی ایم آئی میں نمایاں کمی ہوئی اور اچھے کولیسٹرول ایچ ڈی ایل میں اضافہ ہوا جبکہ جس گروپ کو سویا بین کا تیل دیا گیا تھا ان میں کوئی فرق نہیں دیکھا گیا۔

دماغ

کافی کا ایک کپ آپ کو صرف جگاتا ہی نہیں بلکہ آپ کی ذہنی صلاحیت کو بھی بڑھاتا ہے، اگراس میں ناریل کا تیل بھی شامل کرلیا جائے تویہ کیٹون نامی کیمیکل میں اضافہ کا سبب بنتا ہے جو ذہن کے افعال کو بہتربنانے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

نظام انہضام

کافی کا ایک کپ قبض کی شکایت کودور کرنے میں نہایت مؤثر ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں ناریل کے تیل کا استعمال اس کی افادیت میں مزید اضافہ کا سبب بنتا ہے۔ اس طرح دائمی قبض کی شکایت میں اس مشروب کا استعمال بےحد مؤثر ثابت ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ آنتوں کی سوزش کو بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قوت مدافعت

Advertisement

ناریل کے تیل میں 50 فیصد ایسے فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کئی طرح کے انفیکشنز بشمول فلو، بخار کی صوعت میں ہونے والے چھالے، عام سردی کے زخم اور خاص طور پر ماؤں سے بچوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کو روکنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر