Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے والا انوکھا کھلاڑی

Now Reading:

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے والا انوکھا کھلاڑی
اسپنر

اسپنر

بھارتی نژاد آسٹریلین کرکٹر کرشنن رادھا نے دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کا انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان و ہندوستان کے کرکٹرز نے بین الاقوامی کرکٹ میں ہمیشہ راج کیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے نام ہر دور میں ان روایتی حریف ممالک کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے معترف رہےہیں۔

پیسرز، اسپنرز، بلے بازوں سے مزین یہ خطہ زمین ہر دور میں اپنے کرکٹرز کے باعث بین الاقوامی کرکٹ حلقوں میں موضوع بحث رہا ہے۔

حال ہی میں بھارتی نژاد آسٹریلین کرکٹر کرشنن رادھا نے دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرنے کا انوکھا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

آسٹریلین انڈر19 اسکواڈ میں شامل رادھا کرشنن الٹے ہاتھ سے بلے بازی جب کہ دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔

Advertisement

یاد رہے معروف بھارتی کرکٹرز دنیش کارتھک اور مرلی وجے کا تعلق بھی تامل ناڈو ہی سے ہے۔

تامل ناڈو پریمئیرلیگ سے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والا یہ انوکھا اسپنر اپنی اسپن بولنگ میں مہارت کے باعث بلے بازوں کو پچ پر نچانے کا ہنر بخوبی جانتا ہے۔

رائٹ آرم آف بریک اور سلو لیفٹ آرم آرتھوڈوکس اسپن بولنگ میں مہارت رکھنے والے19سالہ رادھاکرشنن نے اپنے کیرئیر کا ا ٓغاز بطور آل راؤنڈر کیا ہے۔

 منفرد انداز سے دنیائے کرکٹ میں انکی انٹری کو کرکٹ حلقے دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔ رادھا کرشنن معروف ویسٹ انڈین بلے باز سر گیری سوبرز کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر