Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کے امیر ترین افراد کی ارب پتی بیویاں کن شعبوں سے وابستہ ہیں

Now Reading:

دنیا کے امیر ترین افراد کی ارب پتی بیویاں کن شعبوں سے وابستہ ہیں

زندگی گزارنے کے لئے عزت اور محبت کے ساتھ دولت بھی بے حد ضروری ہے اور ہر لڑکی کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زندگی میں آنے والا شخص نہ صرف خوبصورت ہو بلکہ دولت مند بھی ہو۔

 تاہم ہر لڑکی کی یہ خواہش پوری نہیں ہوتی لیکن دنیا میں چند ایسی خوش نصیب خواتین ضرورہیں جن کی یہ تمام خواہشات پوری ہوئی اور صرف اس وجہ سے ارب پتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ اور ایسی خواتین کو ان کے ہمسفر کے جانب سے بے تحاشہ دولت ملی ہے۔

دولت انسان کی طرز زندگی میں واضح تبدیلی لانے کا سبب بنتی ہے یہاں دنیا کے امیرترین افراد کی بیویوں کے بارے بتایا جارہا ہے کہ وہ کون ہیں اور کس طرح سے اپنی زندگی گزارتی ہیں۔

مارک زکربرگ کی بیوی پریسکلاچین

Advertisement

فیس بک استعمال کرنے والے اس کے بانی مارک زکربرگ کے نام سے ضرور واقف ہوں گے۔ ان کی بیوی کانام پریسکلا ہے جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹراورسماجی کارکن ہے۔ واضح رہے کہ پریسکلا بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر ہیں، وہ 24 فروری 1985 میں امریکا میں پیدا ہوئیں، اور ان کے والدین کا تعلق چین سے تھا جو ویتنام سے امریکا آئے تھے۔

پریسکلا نے ہارورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، 2012 میں مارک زکربرگ سے شادی ہوئی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

اس امیرترین جوڑے کے مالی اثاثے 112 بلین ڈالر ہے۔ پریسکلا ایک سماجی کارکن بھی ہیں اسی لئے وہ بہت زیادہ چیریٹی کرتی ہیں اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے خطیر رقم خرچ کرتی ہیں اور اپنے شوہر کے ہمراہ سلیکان ویلی میں کام کرتی ہے۔

ایوان اسپیگل کی بیوی مرانڈا کیر

Advertisement

سوشل میڈیا میں اسنیپ چیٹ تو سب ہی استعمال کرتے ہیں اس کے بانی ایوان اسپیگل ہیں اور ان کی کی بیوی مرنڈا کیرایک ایک مشہور آسٹریلین ماڈل اور بزنس وومن ہیں۔ شوہر کی بے پناہ شہرت اور دولت کے باوجود ان کی اپنی ایک الگ پہچان ہیں وہ خود صف اول کی ماڈل اور بزنس وومن کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

اس جوڑے کے مالی اثاثے 18 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ تیرہ برس کی عمر سے بطور ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرنے والی مرانڈا کا شمار 2008 سے ابھی تک فاربس کی لسٹ کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین ماڈلز میں کیاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ مرنڈا کی ایوان اسپیگل سے دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی برطانوی اداکار اورلانڈو بلوم سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، تاہم ایوان سے اسپیگل سے شادی کے بعد ان کے دو بچوں بھی ہیں۔

مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی

Advertisement

دنیا کے امیرتین افراد کی فہرست میں مکیش امبانی کا نام بھی شامل ہے، ان کی بیوی نیتا امبانی ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے شہرت رکھتی ہے، اور اس کے ساتھ کرکٹ سے کھیل سے دلچسپی کی وجہ سے وہ انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈین کی مالک بھی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ بھارت کی پہلی خاتون ہیں جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن بنیں، فاربس کے مطابق نیتا امبانی کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں ہوتا ہے جن کے مالی اثاثے ان کے شوہر کی وجہ سے 190 میلن امریکی ڈالر ہیں۔

گوتم ایڈوانی کی بیوی پریتی ایڈوانی

اگر بات ایشیا کی جائے تو گوتم ایڈوانی کا شمار ایشیا کے پانچویں امیر ترین فرد میں ہوتا ہے ان کی بیوی پریتی ایڈوانی پیشے کے اعتبار سے ڈنٹیسٹ یعنی دانتوں کی ڈاکٹر ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ ایڈوانی گروپ کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ تاہم ان کی مقبولیت کی اصل وجہ شعبہ تعلیم میں ان کی بے پناہ خدمات ہیں اسی بنا پر انہیں ماہر تعلیم کے طور پر جانا جاتا ہے۔ پریتی ایڈوانی نے گجرات میں بچوں کی تعلیم کے لئے بہت سے تعلیمی ادارے قائم اوردل کھول کر فند بھی دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلبلے کے اندر کیوبک پزل کو حل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
اداس ہیں تو چھٹی کرلیں، کام اور زندگی میں توازن کیلئے نئی چھٹیاں متعارف
شاہ رخ خان کے کس عمل نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے؟ دیکھیں ویڈیو
پیسہ اور شہرت اہم نہیں ہیں، ثانیہ مرزا
ریس کے دوران دوست کی مدد کرکے لڑکے نے سب کے دل جیت لئے
9 سالہ بچی کی 75 کلو کی ڈیڈ لفٹنگ نے سب کو حیران کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر