Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کرپٹو کرنسی میں نیلامی کے لیے پیش

Now Reading:

دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کرپٹو کرنسی میں نیلامی کے لیے پیش
دنیا کا سب سے بڑا ہیرا کرپٹو کرنسی میں نیلامی کے لیے پیش

امریکا کے سب سے بڑے اور معتبر نیلام گھرSotheby نے دنیا کے سب سے بڑے سیاہ ہیرے کو کرپٹوکرنسی میں نیلامی کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ 

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بیش تر ممالک نے کرپٹو کرنسی میں لین دین کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ جب کہ گزشتہ ماہ ہی فیس بک اور واٹس ایپ جیسی مقبول ایپلی کیشن کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے ڈیجیٹل وائلٹ Novi کے ذریعے امریکا میں ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کا اضافہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

امریکا کے مشہور زمانہ نیلام گھر Sotheby’sنے بھی نیلامی میں ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق فروری میں نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے سیاہ ہیرے ’ دی انیگما‘ کو قیمت سے قطع نظر سب سے زیادہ بولی دینے والے فرد کو نیلام کر دیا جائے گا اور اسے خریدنے والا فرد ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی بھی دے سکتاہے۔

Advertisement

555اعشاریہ 55 قیراط وزنی اس ہیرے کو اس سے قبل نہ ہی کبھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور نہ ہی اب تک فروخت کیا۔ یہ سیاہ ہیرا Sotheby’s کے نوادر میں گزشتہ 20 سال سے موجود تھا۔

نیلام گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کی مارکیٹ کے لحاظ سے ہمیں توقع ہے کہ یہ نایاب ہیرا 41 لاکھ سے 68 لاکھ ڈالر کے درمیان کسی قیمت پر فروخت ہوگا۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس ہیرے کو دنیا کے سب سے ہیرے کا اعزاز حاصل ہے ۔ تین فروری سے شروع ہونے والی آن لائن نیلامی میں اس سیاہ ہیرے کو پہلی بار دبئی، لاس اینجلس اور لندن میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیلئے بڑی خوشخبری
مفت سولر سسٹم منصوبے کی منظوری؛ کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں؟
شاعری میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی
پلے اسٹور سے یہ ایپس ہرگز ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ورنہ۔۔۔!
ایلون مسک کا بھارت کا دورہ ملتوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر