Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹویٹرفلوک: ایک وقت میں مخصوص لوگوں کو ٹویٹ بھیجنے کا زیرِ غور آپشن

Now Reading:

ٹویٹرفلوک: ایک وقت میں مخصوص لوگوں کو ٹویٹ بھیجنے کا زیرِ غور آپشن
ٹوئٹر کا بھارتی حکومت کے خلاف عدالت میں کیس دائر

ٹویٹر نے پہلے مخصوص گروہ یا قریبی دوستوں کو منتخب ٹویٹس بھیجنے کا فیچر فلیٹ پیش کیا جو کسی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔ اب ٹویٹر نے ویسےہی ایک اور آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جسے فلوک یا جُھنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

اس طرح آپ منتخب رابطوں، قریبی دوست، کاروباری حلقوں کو منتخب کرکے مخصوص ٹویٹس بھیج سکیں گے۔ اسے عین کمیونٹی آپشن بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔ تاہم بعض صارفین کو یہ آپشن حاصل ہوچکا ہے۔ اس کی بدولت آپ کی ٹویٹس عوامی ہونے کی بجائے پرائیوٹ بھیجی جاسکتی ہیں۔

اس کے لیے فلاک آپشن دبانا ہوگا اور اس میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنا ہوگا اور اسے کوئی عنوان دینا ہوگا۔ اس طرح جب جب آپ ٹویٹ کرکے اس نام کے مجموعے پر کلک کریں گے تو تمام کانٹیکٹس تک ٹویٹس پہنچ جائے گی۔ یہ کاروباری اداروں اور دیگر گروہوں کے لیے ایک مفید آپشن ہوسکتا ہے۔

ایک فلاک میں ایک وقت میں 150 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے مختلف پوسٹنگ آپشن بھی شامل ہوں گے۔ اس طرح یہ پرائیوٹ ٹویٹ خاص علامت کے ساتھ ہرمنتخب شخص تک پہنچ جائے گا۔

Advertisement

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ٹویٹر ریپلائی کنٹرول آپشن جیسا ہے جسے 2020 میں پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر