
وزیراعظم
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اجلاس سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پرویز خٹک کی بات چیت کے بارے میں کچھ چینلز پر غلط خبر چلائی جا رہی ہیں ، خٹک صاحب اس وقت بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود ہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ کچھ باتیں جھوٹی بتائی جارہی ہیں، ان کی تردید کرتا ہوں، پرویزخٹک نے حماد اظہر سے سوال کیا، حماد اظہر نے بڑے تحمل سے جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا، پرویز خٹک اجلاس میں وزیراعظم پر پھٹ پڑے
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نے حماد اظہر سے کہا کہ یہ گیس پوری طور پر لگنی چاہیے، یہ بڑی دیر سے تاخیر کا شکار ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ملک میں گیس نہیں ہے اور نئی قانون سازی کیے بغیرگیس کنکشز دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔
شہباز گل نے کہا کہ پرویزخٹک اور ایم این ایز کا مطالبہ تھا کہ منظور شدہ گیس کنکشنز فوری دیئے جائیں اور ابھی جب تھوڑی دیر میں بل پاس ہو جائے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا جس کے بعد یہ تمام جھوٹی خبریں ابھی فوت ہو جائیں گی۔
دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ پوری پارلیمانی پارٹی وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں جنہیں عمران خان ویلکم کرتے ہیں اجلاس ہوتے رہتے ہیں، یہ روٹین کی باتیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے وزیراعظم سے تلخ کلامی کے بعد اجلاس سے جانے کی وجہ بتادی
فرخ حبیب نے کہا کہ اجلاس میں ووٹ سے متعلق باتیں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کیا ہے، گھبرانے کی ضرورت اپوزیشن کو ہے، فنانس بل پاس ہونے جا رہا ہے۔
دوسری جانب پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا گیا، میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف نہیں، نہ ہو سکتا ہوں، وزیراعظم پر اعتماد ہے وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اجلاس کے دوران کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست کی ہے کہ ا سکیمیں نہ روکی جائیں، میرا سوال تھا ہماری گیس کی اسکیمیں نہ روکی جائیں اور یہ ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News