Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری شادی کی خواہش پر ایشیائی بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ ڈالیں

Now Reading:

دوسری شادی کی خواہش پر ایشیائی بیوی نے شوہر کی انگلیاں توڑ ڈالیں
دوسری شادی

دوسری شادی

متحدہ عرب امارات کی ایک فوجداری عدالت نے ایشیائی خاتون اور اس کے شوہر کو مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا سنانے کے ساتھ ملک بدری کا حکم بھی دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی فوجداری عدالت میں ایک ایشیائی جوڑے کا کیس آیا جس میں دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد لڑائی بھی ہوئی تھی۔

25 سالہ ایشیائی خاتون نے حکام کو بتایا کہ میرے شوہر نے دوسری شادی کا ارادہ ظاہر کیا حالانکہ وہ میرا حق بھی پورا ادا نہیں کرتا لیکن دوسرے شادی کے موضوع پر ہمارے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر میرے شوہر نے مجھے زور دار تھپڑ مارا جس سے میری قوت سماعت 2 فیصد تک متاثر ہوگئی۔

اس حوالے سے 24 سالہ شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے خود بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا لیکن اس نے میرے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا اور لڑائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں؛ بیوی کا نیند میں بڑبڑا کر جرم کا اعتراف، شوہر نے مقدمہ کردیا

Advertisement

شوہر کے مطابق میری بیوی نے مار پیٹ خود شروع کی اور پھر میرے دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو اتنی زور سے مروڑا کو وہ ٹوٹ گئیں۔

بیوی کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کے نشانات بھی واضح طور پر دکھائی دیے ہیں جس میں اس کے چہرے سمیت ، ناک ، کان ، گردن اور سینے پر بھی نشانات پائے گئے ہیں جب کہ شوہر کی میڈیکل رپورٹ سے دائیں ہاتھ کی چوتھی اور پانچویں انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ایشیائی خاتون اور اس کے شوہر کو مار پیٹ کے جرم میں 6 ماہ کی سزا کے ساتھ ساتھ ملک بدر کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر