Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رنگوں بھری یہ مکڑی حقیقت میں خود کلربلائنڈ ہے

Now Reading:

رنگوں بھری یہ مکڑی حقیقت میں خود کلربلائنڈ ہے

قدرت کے کارخانے میں بعض حشرات اتنے خوبصورت ہیں کہ ان سے نظر ہٹانے کا جی نہیں کرتا۔ ایسی ہی ایک شوخ اور پچرنگی مکڑی، چمپنگ اسپائیڈر بھی ہے لیکن کیا کیجئے کہ یہ خود بہت سارے رنگ دیکھنے سے قاصر ہے۔

 امریکا کی جامعہ سنسناٹی نے چمپنگ اسپائیڈر قبیلے کی ایک مکڑی پر تحقیق کی ہے۔ اس کا حیاتیاتی نام سائٹس بربائپس ہے جو یورپ اور شمالی افریقہ میں عام پائی جاتی ہے۔

یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسر ڈیوڈ اوٹومور نے لکھا کہ ہم سمجھتے تھے کہ یہ اپنے رنگوں سے دوسری مکڑی سے رابطہ کرتی ہے یا اسے لبھاتی ہے لیکن اب معلوم ہوا کہ یہ ان رنگوں کو دیکھ ہی نہیں سکتی۔ اس کی جلد مخملی اور ٹانگیں اور سر شوخ سرخ اور دیگر رنگوں کے ہیں۔

ماہرین نے سلووینیا سے اس مکڑی کے درجنوں نمونے لئے اور ان کی آنکھوں کا آپریشن کرڈالا۔ معلوم ہوا کہ اس کی آنکھوں میں سرخ رنگت اور اس کے شیڈ محسوس کرنے والے فوٹو ریسپٹر یا خلیات ہی موجود نہیں ۔ ماہرین نے اس کی تصدیق کے لیے مائیکرواسپیکٹروفوٹومیٹری ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس راز سے ابھی پردہ اٹھنا باقی ہے۔ کیونکہ شوخ رنگوں والےنر پرندے اپنی ہی مخالف جنس کو لبھانے کے لیے ان رنگوں کو استعمال کرتے ہیں۔ یہ نر مکڑی بھی اچھل کر رقص تو کرتی ہے لیکن اپنا شوخ رنگ کسے دکھائے کیونکہ سامنے موجود مادہ اسے نہیں دیکھ سکتی۔

Advertisement

اب صرف یہی صورت رہ جاتی ہے کہ نر مکڑا اپنے شوخ رنگ سے خود کو دشمن سے بچانے کا کام کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصویر میں موجود غلطی کو 7 سیکنڈ میں تلاش کریں!
غلط بٹن دبانے پر خاتون لاکھوں ڈالرز جیت گئیں
دنیا کے معمر ترین شخص کی دراز عمر کا راز کیا ہے؟ جانیئے
27 سیکنڈ میں تصویر میں موجود سب سے شرارتی بچے کی نشاندہی کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق کی نشاندہی کریں!
10 سیکنڈ میں تصویر میں موجود کتا تلاش کریں!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر